உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی : ماہ صیام کی خریداری کے لیے بازاروں میں خواتین کا ہجوم

    ماہ رمضان میں رات بھر کھلا رہتا ہے بازار۔ انواع اقسام کی کھانے پینے کی  اشیاء ہوتی ہے فروخت

    ماہ رمضان میں رات بھر کھلا رہتا ہے بازار۔ انواع اقسام کی کھانے پینے کی اشیاء ہوتی ہے فروخت

    ماہ رمضان میں رات بھر کھلا رہتا ہے بازار۔ انواع اقسام کی کھانے پینے کی اشیاء ہوتی ہے فروخت

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی سمیت مہاراشٹرکے دیگر شہروں میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوچکا ہے۔ بچوں کی چھٹی کے بعد ماہ شعبان کے آخری ہفتہ میں ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ماہ صیام کی خریداری کے لیے بازاروں میں خواتین کا ہجوم دیکھاجارہاہے۔اس بارلیبرکمشنرنے این سی پی لیڈر نواب ملک کی درخواست پر رات بھر بازار کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے ۔ جبکہ صاف صفائی کا پورا انتظام رکھاجائے ۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں پانی فراہمی کو بلا وقفہ ممکن بنانے کے لیے ہرممکن اقدام کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے۔ خصوصی طورپرجنوبی ممبئی میں بھنڈی بازار،نل بازار،محمد علی روڈ،کرافورڈمارکیٹ ،مینارہ مسجد ،پائیدھونی ،زکریا مسجد،مدنپورہ،اگری پاڑہ،ماہم ،باندرہ ،کرلا ،گوونڈی کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں ممبرا،میراروڈ ،کلیان اور تھانے میں مسلم علاقوں کے بازاربھرے ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ان خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ ماہ رمضان سے قبل ہی سوکھے میوے ،سوئیاں ،شکر اور دیگر استعمال میں آنے والی اشیاءاور رمضان میں دینے لینے کے لیے کپڑے بھی خریدلیں۔
      ممبئی کا مینارہ مسجد کا علاقہ ماہ رمضان میں رات بھر کھلا رہتا ہے ،یہاں سحری تک دکانیں کھلی رہتی ہیں اور انواع اقسام کی کھانے پینے اشیاءفروخت ہوتی ہے ،ان علاقوںکی گلیوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی ،15رمضان سے یہاں کافی بھیڑ ہوجاتی ہے اور ٹریفک کے لیے انتظامیہ خصوصی انتظامات کرتے ہیں۔
      ممبئی میں  مساجد میں خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ جمعہ کو اکثرمساجد نے نماز فجر اور نماز عشاءاور تروایح کے اوقات کا بھی اعلان کردیا ہے ،ممبئی میں سحری کا وقت 4بجکر 39منٹ پر شروع ہورہا ہے اور ایک مہینے میں گھٹ کر 4بجکر 28منٹ پر پہنچ جائے گا۔ جبکہ افطار 7بجکر 7منٹ پرشروع ہوگا اور 7بجکر 18منٹ تک جائے گا۔
      ممبئی میں ایک با رپھر چھ اور دس دنوں کی تراویح کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ ملازمت پیشہ افراد کے لیے رات دیر گئے،11 بجے بھی تراویح ہوتی ہے ،مشہور گیٹ وے آف انڈیا پر ملاحوں اور تفریح کشتیوں کے عملے کے لیے نماز تراویح کا انتظام کیاجاتا ہے۔ کئی مساجد میں دوسری تراویح بھی ہوتی ہے۔ شیخ مصری انٹاپ ہل میں عوام ہند مدینہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے درگاہ کے مقابل بس ڈپو کے پاس ہرسال کی طرح چھ روزہ تراویح کا اہتمام کیا ہے ،اسی طرح قلابہ ،ہری مسجد پائیدھونی ،اگری پاڑہ ،کرلا ،باندرہ اورماہم میں سورة تراویح کا اہتمام بھی رکھا گیا ہے ۔ ملازمت پیشہ افراد کے لیے یہ انتظامات کیے جاتے ہیں۔

      ممبئی میں رمضان شاپنگ کے لیے خواتین کا ہجوم ۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔
      ممبئی میں رمضان شاپنگ کے لیے خواتین کا ہجوم ۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔
      First published: