ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

اپنے فوجیوں کی موت سے بوکھلائے پاکستان نے ایل او سی پر کی گولی باری، ہندوستانی فوج ہائی الرٹ

پاکستان کی فائرنگ میں ہندوستانی فوج کے چار فوجی اور بی ایس ایف کے افسر شہید ہوگئے۔ اس گولی باری میں 5 ہندوستانی شہریوں کی موت ہوگئی اور کئی زخمی ہیں۔ وہیں ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی میں پاکستانی فوج کے 8-7 فوجیوں کو مار گرائے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

  • Share this:
اپنے فوجیوں کی موت سے بوکھلائے پاکستان نے ایل او سی پر کی گولی باری، ہندوستانی فوج ہائی الرٹ
اپنے فوجیوں کی موت سے بوکھلائے پاکستان نے ایل او سی پر کی گولی باری، ہندوستانی فوج ہائی الرٹ

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) میں ایل او سی پر ہندوستانی فوج (Indian Army) کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ یہاں پاکستان کی طرف سے مسلسل فائرنگ جاری ہے۔ پاکستان کی فوج مورٹارکے علاوہ آرٹیلری توپوں کا بھی استعمال کر رہی ہے۔ وہیں ایل او سی پر پاکستان کے سیز فائر کی خلاف ورزی کا ہندوستانی فوج زبردست طریقے سے جواب دے رہی ہے۔ جمعہ کو شمالی کشمیر کے کیرن سیکٹر میں پاکستانی فوج کی طرف سے اس وقت فائرنگ شروع ہوئی جب ہندوستانی فوج نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام کردیا۔ اس کے بعد پاکستان کی طرف گریز، تنگدھار، اری سیکٹر میں بھی زبردست گولہ باری شروع کردی۔


پاکستان کی فائرنگ میں ہندوستانی فوج کے چار فوجیوں اور بی ایس ایف کے افسران شہید ہوگئے۔ پاکستانی فوج کی طرف سے ہمیشہ کی طرح سے جان بوجھ کر ایل او سی کے پاس کے گاوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں 5 ہندوستانی شہریوں کی موت ہوگئی اور کئی زخمی ہیں۔ ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی میں پاکستان کو بھی زبردست نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق فوج کے 8-7 فوجی مارے گئے اور درجنوں زخمی بھی ہوگئے۔


سیز فائر کی خلاف ورزی کے پیچھے کی سب سے بڑی وجہ ہے موسم


یہی نہیں ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوج کے کئی بنکر، پوسٹ، فیو اور ایمیونیشن ڈپو کو بھی تباہ کردیا۔ پاکستان کے اس سیز فائرکی خلاف ورزی کے پیچھے کی سب سے بڑی وجہ ہے موسم۔ دراصل نارتھ کشمیر میں برفباری شروع ہونے کو ہے اور برف باری کے بعد سردی اور برف کے سبب دہشت گردوں کی دراندازی بند ہوجائے گی، ایسے میں پاکستان اپنی پوری طاقت جھونک رہا ہے۔ اگر فوج کے اعدادوشمار پر غور کریں تو اس سال اب تک پاکستان نے 4052 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی، جو اب تک کا سب سے زیادہ اعدادوشمار ہے۔ سری نگر میں دفاعی ترجمان راجیش کالیا نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے مورٹار داغے اور دیگر ہتھیاروں سے گولہ باری کی اور جان بوجھ کر غیر فوجی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ پاکستان نے ایل او سی پر بلا وجہ جنگ بندی کی خلاف ورزی شروع کردی۔ پاکستان نے ڈاور، کیرن، اری اور نوگام سمیت دیگر سیکٹروں میں گولہ باری کی۔ اس گولہ باری میں چار ہندوستانی فوجی شہید ہوگئے اور تین زخمی ہوگئے۔

کمل کوٹ سیکٹر میں دو شہریوں کی موت

انہوں نے بتایا کہ اری علاقے کے کمل کوٹ سیکٹر میں دو شہریوں کی موت ہوگئی، وہیں پیر سیکٹر کے بالاکوٹ علاقے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ ترجمان نے کہا کہ اری میں مختلف مقامات کے علاوہ، باندی پورہ ضلع کے گریز سیکٹر میں ازمارگ اور کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاع ملی ہے۔ جموں میں ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے پونچھ ضلع میں دو بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ مسلسل تیسرا دن ہے جب پاکستانی فوج نے پونچھ کے شاہ پور، قصبہ اور کرنی سیکٹروں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس سے پہلے کرنل کالیا نے بتایا کہ فوج نے دراندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام کردیا۔ کیرن سکٹر میں ایل او سی کے پاس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے دراندازی کے لئے مدد کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا، ’کیرن سیکٹر میں ایل او سی کے پاس ایڈوانس چیک پوسٹ پر آج ہمارے فوجیوں نے مشکوک سرگرمیاں دیکھیں۔ الرٹ فوجیوں نے مشتبہ دراندازوں کی کوشش کو ناکام کردیا۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 14, 2020 07:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading