اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ممبئی: فورٹ عمارت حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو 4 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے معاوضہ کا اعلان

    ممبئی: فورٹ عمارت حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو 4 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے معاوضہ کا اعلان

    ممبئی: فورٹ عمارت حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو 4 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے معاوضہ کا اعلان

    مہاراشٹر کے ممبئی کے فورٹ علاقے میں گذشتہ کل منہدم ہونے والی بھانوشالی عمارت حادثے میں مہلوکین کے ورثاء 4 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے کا معاوضہ دینے کا آج نگراں وزیر اسلم شیخ نے اعلان کیا۔

    • Share this:
    ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی کے فورٹ علاقے میں گذشتہ کل منہدم ہونے والی بھانوشالی عمارت حادثے میں مہلوکین کے ورثاء 4 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے کا معاوضہ دینے کا آج نگراں وزیر اسلم شیخ نے اعلان کیا۔ اس کے علاوہ مذکورہ عمارت کی تعمیر نو تک متاثرین کی رہائش کا انتظام ہاؤسنگ وزیرجتندر اوہاڈ کی مدد سے کئے جانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز فورٹ کے علاقے میں واقع 6 منزلہ بهانوشالی عمارت کا شمالی حصہ گرنے سے 10 افراد ہلاک اور دو لوگ زخمی ہوئے تھے۔ فائر بریگیڈ اورکارپوریشن کے ذریعہ جنگی پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

    مقامی افراد سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق منہدم ہونے والی بھانوشالی بلڈنگ انگریزحکومت کے دور کی تعمیر انگریزوں کے دور کی تھی۔ مہاڈا نے اس بلڈنگ کے ریپئرنگ کے متعلق مہاڈا نے کاروائی شروع کی تھی، لیکن کورونا وائرس کے سبب معاملہ تاخیرکا شکار ہوا اور بلڈنگ حادثے کا شکار ہوگئی۔

    واضح رہے کہ جنوبی ممبئی کے کئی علاقوں میں پرانی طرز تعمیر کی عمارتیں ہیں اور ہر سال موسم باراں میں پرانی مخدوش عمارتوں کے منہدم ہونے کے خطرے لاحق رہتے ہیں۔ اس کے باوجود حکومت اور مقامی انتظامیہ مخدوش عمارتوں کی تعمیر اور ریپئرنگ کے کاموں میں سستی جس کے نتیجے میں ہر سال کئی افراد عمارت کے مہندم ہونے کےحادثات کے درمیان موت کا شکار ہوتے ہیں۔ ممبئی کے بھیونڈی بازار محمد علی روڑ گرانٹ روڈ اور فورٹ اور سی ایس ٹی سمیت جنوبی ممبئی کے بیشتر علاقوں میں برطانوی حکومت کے زمانے کی عمارتیں ہیں، جن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ رہتے ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: