ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بڑی خبر! کیرالہ میں لولو گروپ  کے سربراہ ایم اے یوسف علی کو لے جارہا ہیلی کاپٹر کریش، بیوی سمیت 7 لوگ تھے سوار

پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں یوسف علی ، اں کی اہلیہ اور ان کے لولو گروپ کے تین اہلکار اور عملے کے دو افراد شامل تھے جنھیں حادثے کے بعد کوچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • Share this:

مہاجر ہندستانی کاروباری اور لولو گروپ  (Lulu Group) کے سربراہ ایم اے یوسف علی سمیت سات لوگوں کو لیکر جا رہے ایک ہیلی کاپٹر (Helicopter Crash) کو اتوار کی صبح کیرالہ میں کوچی کے پاس ایمرجنسی صورت میں دلدلی زمین پر اترنا پڑا۔

پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں یوسف علی ، اں کی اہلیہ اور ان کے لولو  گروپ کے تین اہلکار اور عملے کے دو افراد شامل تھے جنھیں حادثے کے بعد کوچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے سے تعلق رکھنے والا یہ ہیلی کاپٹر لولو گروپ کا ہے۔

لیکشور اسپتال کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا ، 'تمام مسافر محفوظ ہیں۔  ابھی ان کی جانچ کی جارہی ہے۔ ' اسی اسپتال میں یہ لوگ زیر علاج ہیں۔

یہ واقعہ اتوار کی صبح آٹھ بجکر دس منٹ پر پناںگڈ کے علاقے میں پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر دلدلی گراؤنڈ پر لینڈ ہونے کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچا ہے۔

( ان پٹ ایجنسی سے بھی)
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 11, 2021 01:45 PM IST