ہوم » نیوز » وطن نامہ

کھونٹی عصمت دری معاملہ: اب جھارکھنڈ عصمت دری اور بھوک سے موت کے لئے جانا جاتا ہے: ہیمنت سورین

جھارکھنڈ میں ہوئے کھونٹی عصمت دری معاملے میں اپوزیشن نے حکومت پر زبردست حملہ بولا ہے۔ جہاں پورا اپوزیشن ایک آواز میں یہ کہتا ہوا نظر آیا کہ اس طرح کے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ رگھور داس کی حکومت کو بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu

وہیں دوسری طرف بی جے پی نے بھی اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کو سخت سے سخت سز ا ملنی چاہئے۔ اپوزیشن لیڈر ہیمنت سورین نے کھونٹی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ہیمنت سورین نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ریاست میں  اب ایسے واقعات سے انہیں حیرانی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ریاست عصمت دری اور بھوک سے مرنے والوں کے واقعات کے لئے ہی جانی جاتی ہے۔ وہیں کھونٹی معاملے پر کانگریس نے بھی ریاستی حکومت پر تنقید کی۔ کانگریس ترجمان آلوک دوبے نے اس واقعہ کو بے حد شرمناک بتایا۔ ساتھ ہی ریاست کو فوج کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

آلوک دوبے نے کہا کہ عصمت دری کے واقعات پر یہ حکومت پوری طرح سے خاموش اور لاپرواہ ہے۔ اس حکومت کو اقتدار میں ایک دن بھی بنے رہنے کا حق نہیں ہے۔ آج تو گارجین کو اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کی فکر نہیں بلکہ اپنے بچیوں کی زندگی بچانے کی فکر ہے۔

وہیں کھونٹی معاملے کی ریاستی بی جے پی نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ریاستی ترجمان پرتل شاہدیو نے کہا کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے اور پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے میں فاسٹ ٹریک کورٹ کی تشکیل کرکے عصمت دری کو لے کر مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے نئے قانون کے تحت قصورواروں پر مقدمہ چلایاجائے، اور پھانسی دلائیں۔

واضح رہے کہ کھونٹی کے اڑکی تھانہ علاقہ میں بیداری پروگرام میں شرکت کرنے گئی ایک پرائیویٹ ادارے کی پانچ بچیوں کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بدھ کی دیر رات ایک بچی کی میڈیکل جانچ کرائی گئی۔ جانچ میں اس کے ساتھ عصمت دری ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ایس پی اشونی سنہا نے کہا کہ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

First published: Jun 21, 2018 10:04 PM IST