ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وکاس دوبے کی تلاش میں پولیس سرگرم، نیپال سے منسلک سرحد پر ہائی الرٹ

کانپور میں پولیس سرکل افسر سمیت 8 پولیس اہلکار کےقتل کا کلیدی ملزم وکاس دوبے کی گرفتاری کے لئے پولیس نے اترپردیش کے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرامپور، شرواستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیر اور پیلی بھیت اضلاع کی ملک نیپال سے منسلک 550کلو میٹر لمبی بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چوکسی بڑھا دی ہے۔

  • Share this:
وکاس دوبے کی تلاش میں پولیس سرگرم، نیپال سے منسلک سرحد پر ہائی الرٹ
وکاس دوبے کی تلاش میں پولیس سرگرم، نیپال سے منسلک سرحد پر ہائی الرٹ۔ فائل فوٹو

سدھارتھ نگر: کانپور میں پولیس سرکل افسر سمیت 8 پولیس اہلکار کےقتل کا کلیدی ملزم وکاس دوبے کی گرفتاری کے لئے پولیس نے اترپردیش کے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرامپور، شرواستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیر اور پیلی بھیت اضلاع کی ملک نیپال سے منسلک 550کلو میٹر لمبی بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چوکسی بڑھا دی ہے۔



سرکاری ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ وکاس دوبے گرفتاری سے بچنے کے لئے نیپال فرار ہوسکتا ہے۔جس کے پیش نظر ان اضلاع میں وکاس دوبے کے پوسٹر لگائے گئے ہیں ۔اور پولیس جگہ جگہ تلاشی لے رہی ہے۔ سبھی مقامی تھانوں کو وکاس دوبے کی فوٹو بھی دستیاب کرائی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وکاس دوبے کی گرفتار کے لئے بین الاقوامی سرحد کے لئے تعینات مسلح بارڈ فوج کو بھی مستعد کردیا گیا ہے۔ سرحد پر لگاتار گشت جاری ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 06, 2020 04:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading