سی بی آئی ڈائریکٹر کے سربراہ کے انتخاب کے لیے ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ، کرناٹک کے ڈی جی پی ریس میں سب سے آگے
سی بی آئی ڈائریکٹر کے سربراہ کے انتخاب کے لیے ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ، کرناٹک کے ڈی جی پی ریس میں سب سے آگے
سی بی آئی ڈائریکٹر کا انتخاب دو سال کے مقررہ معیاد کے لیے وزیراعظم، سی جے آئی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر کی ایک کمیٹی کی جاب سے کیا جاتا ہے۔ معیاد پانچ سال تک بڑھائی جاسکتی ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سی بی آئی ڈائریکٹر کے لیے تین ناموں کا انتخاب کیا گیا۔ ہفتہ کی شام ہوئی میٹنگ میں منتخب کیے گئے ان تین ناموں کو کابینہ کی سلیکشن کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا اور وہاں سے ایک نام پر مہر لگے گی۔ میٹنگ میں سی جے آئی جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور لوک سبھا میں اپوزیشن قائد ادھیر رنجن چودھری بھی موجود رہے۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں کرناٹک، دہلی اور دیگر ریاستوں کے سینئر آئی پی ایس افسران کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میں 1986 بیچ کے آئی پی ایس کرناٹک کے ڈی جی پی پروین سود اس عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ میٹنگ میں نئے سنٹرل ویجلنس کمشنر اور ممبر لوک پال کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی بی آئی ڈائریکٹر سبودھ کمار جیسوال کی دو سال کی مدت 25 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر اور مہاراشٹرا کیڈر کے 1985 بیچ کے آئی پی ایس سبودھ جیسوال نے 26 مئی 2021 کو سی بی آئی ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:
سی بی آئی ڈائریکٹر سبودھ کمار جیسوال کی دو سالہ طئے معیاد 25 مئی کو ختم ہورہی ہے۔ مہاراشٹر کیڈر کے 1985 بیچ کے آئی پی ایس عہدیدار جیسوال نے 26 مئی 2021 کو سی بی آئی کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ سی بی آئی ڈائریکٹر کا انتخاب دو سال کے مقررہ معیاد کے لیے وزیراعظم، سی جے آئی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر کی ایک کمیٹی کی جاب سے کیا جاتا ہے۔ معیاد پانچ سال تک بڑھائی جاسکتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔