این سی پی کے کنونشن میں دکھا ہائی وولٹیج ڈراما، شرد پوار کے سامنے اسٹیج سے اٹھ کر چلے گئے اجیت
این سی پی کے کنونشن میں دکھائی ہائی وولٹیج ڈراما، شرد پوار کے سامنے اسٹیج سے اٹھ کر چلے گئے اجیت ۔ تصویر: Twitter/NCP
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی جانب سے نئی دہلی میں منعقدہ قومی کنونشن میں اتوار کو کافی ہنگامہ دیکھا گیا ۔ یہاں کنونشن کے درمیان میں ہی اسٹیج چھوڑ کر اجیت پوار باہر نکل گئے ۔
نئی دہلی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی جانب سے نئی دہلی میں منعقدہ قومی کنونشن میں اتوار کو کافی ہنگامہ دیکھا گیا ۔ یہاں کنونشن کے درمیان میں ہی اسٹیج چھوڑ کر اجیت پوار باہر نکل گئے ۔ مانا جارہا ہے کہ بولنے والوں کی اطلاع میں جینت پاٹل کا نام ہونے اور خود کا نام نہ ہونے سے اجیت پوار ناراض ہوگئے ۔ این سی پی ذرائع کے مطابق اجیت پوار نے کنونشن میں بولنے کیلئے کسی اور کا نام دیا تھا ۔ حالانکہ کنونشن کو خطاب کرنے والوں میں اپنا نام نہ ہونے اور جینت پاٹل کا نام دیکھ کر اجیت پوار اسٹیج سے اٹھ کر چلے گئے ۔
اجیت پوار کے اس طرح اٹھ کر چلے جانے سے وہاں موجود ان کے حامیوں نے کافی نعرے بازی کی ۔ اسی درمیان پرفل پٹیل نے حامیوں کو پرسکون کرانے کی کوشش کی اور انہیں بتایا کہ اجیت پوار واش روم گئے ہیں ۔ یہ پورا ڈراما شرد پوار کی موجودگی میں ہوا ۔
اس سے پہلے این سی پی کے اس آٹھویں قومی سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے وزیر اعظم مودی کی قیادت والی سرکار کو مہنگائی ، بے روزگاری، کسانوں کے احتجاج سے نمٹنے کے طریقے اور ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے معاملہ پر آڑے ہاتھوں لیا ۔ شرد پوار نے اتوار کو کہا کہ ان کی پارٹی دہلی میں موجود حکمراںوں کے سامنے کبھی خود سپردگی نہیں کرے گی ۔
پوار نے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے غیر بی جے پی پارٹیوں سے ایک مرتبہ پھر مل کر کام کرنے کی اپیل کی ۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ، جب اپوزیشن کے کئی لیڈروں مرکزی جانچ ایجنسیوں کی تفتیش کا سامنا کررہے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔