بنگلورو: کرناٹک (Karnataka) ریاست کے کئی علاقوں میں حجاب (hijab controversy) کو لے کرکشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایسے وقت میں، ہبلی کے ایس جے ایم وی ویمن کالج میں حجاب کو لے کر تنازعہ بڑھا تو مینجمنٹ نے کالج ہی بند کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے۔ ریاست میں ہائی کورٹ کی طرف سے اسکولوں اور کالجوں میں ڈریس کوڈ پر عمل کرنے کا عبوری حکم حکم دیا گیا ہے، لیکن کئی مقامات پر طالبات حجاب اور برقع پہن کر پہنچیں۔ لڑکیاں حجاب نہیں ہٹانے پر ڈٹی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر حال میں حجاب پہنیں گی۔
خبروں کے مطابق، ہبلی کے ایس جے ایم وی وویمن کالج میں بھی مسلم طالبات، حجاب اور برقع پہن کر پہنچی تھیں، جب کالج انتظامیہ نے انہیں ہائی کورٹ کے حکم کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد بھی لڑکیوں نے حجاب اتارنے سے واضح طور پر انکار کردیا۔ انتظامیہ نے کافی دیر تک طالبات کو سمجھانے کی کوشش کی اور جب پایا کہ طالبات ماننے کے لئے راضی نہیں ہیں تو پھر کالج انتظامیہ نے کالج میں چھٹی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں داخلہ تو ضوابط کے مطابق ہی ہوگا۔ دوسری جانب طالبات کا کہنا ہے کہ ہم برقع تو ہٹا سکتے ہیں، لیکن حجاب نہیں ہٹائیں گی۔ طالبات کی ضد پر کالج انتظامیہ نے کالج میں چھٹی کا اعلان کردیا۔
کالج کے انتظامی افسر لنگ راج انگاڑی نے کہا کہ سبھی طالبات کو اسکولوں اور کالجوں میں ڈریس کوڈ پر عمل کرنا ہوگا، اس کے لئے ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے اور اس پر مکمل طور پر عمل کیا جانا ہے۔ اس درمیان کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب تنازعہ پر پھر سے سماعت ہونے جا رہی ہے۔ اس معاملے میں منگل کو طالبات کے وکیل نے کہا تھا کہ حجاب اسلام کا حصہ ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔