اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہلیری کلنٹن کا آج سے گجرات کا دو روزہ دورہ، لوگوں سے کریں گی بات

    ہلیری کلنٹن کا آج سے گجرات کا دو روزہ دورہ، لوگوں سے کریں گی بات (Photo by Scott Olson/Getty Images)

    ہلیری کلنٹن کا آج سے گجرات کا دو روزہ دورہ، لوگوں سے کریں گی بات (Photo by Scott Olson/Getty Images)

    ہلیری کلنٹن آج اتوار سے گجرات کے دو روزہ دورے پر آئیں گی۔ اس دوران کلنٹن سماجی کارکن اور گاندھی وادی ایلا بھٹ کی جانب سے قائم ’سیلف امپاورڈ ویمن ایسوسی ایشن‘ کے ایک پروگرام میں بھی حصہ لیں گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Ahmadabad, India
    • Share this:
      امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن آج اتوار سے گجرات کے دو روزہ دورے پر آئیں گی۔ اس دوران کلنٹن سماجی کارکن اور گاندھی وادی ایلا بھٹ کی جانب سے قائم ’سیلف امپاورڈ ویمن ایسوسی ایشن‘ کے ایک پروگرام میں بھی حصہ لیں گی۔ اس تنظیم کو ’سیوا‘ کے نام سے جاناجاتا ہے۔

      ایلا بھٹ کا گزشتہ سال نومبرمیں دیہانت ہوگیا تھا۔ ’سیوا‘ کے پروگرام کنوینر رشمی بیدی نے کہا کہ ہلیری کلنٹن احمدآباد میں بھٹ کو خراج پیش کریں گی اور اتوار کو شہر میں ’سیوا‘ کے ارکان سے ان کے ہیڈکوارٹر میں بات چیت کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ’سیوا‘ کی دیہی پہل کے تحت کلنٹن پیر کو سریندر نگر ضلع کا دورہ کریں گی اور نمک مزدوروں سے بات چیت کریں گی۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      سپریم کورٹ میں 5 ججوں کو ترقی دینے کی ملی منظوری، صدر مرمو نے کی پہل

      ایک طرف ہلیری کلنٹن گجرات دورے پر ہے تو دوسری جانب، ہندوستان کے کٹر حریف چین کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔ بتادیں کہ امریکہ کے اوپر منڈرا رہے چینی جاسوسی غبارے کو لے کر دونوں ملکوں میں کشیدگی انتہا پر پہنچ گئی ہے۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے سمندر کے اوپر چینی غبارے کو مار گرایا ہے، اب ملبے کو اکٹھا کیا جارہا ہے۔ ہفتہ کو شمالی امریکہ میں حساس فوجی مقامات کو پار کرنے کے بعد کیرولینا ساحل پر مشتبہ چینی جاسوسی غبارے کو مار گرایا گیا۔ تین بسوں کے سائز کے برابر یہ غبارہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ چین سے عین قبل دکھایا گیا تھا۔ پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر نے کہا کہ جاسوس غبارے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب چین نے کہا کہ یہ غبارہ اپنا راستہ بھول گیا ہے۔ لیکن امریکہ نے اسے سنجیدگی سے لیا اور بلنکن نے چین کا دورہ منسوخ کر دیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: