سبھی ممبران اسمبلی متفق، اعلی کمان ہی کرے گا ہماچل وزیر اعلی کا فیصلہ : راجیو شکلا
سبھی ممبران اسمبلی متفق، اعلی کمان ہی کرے گا ہماچل وزیر اعلی کا فیصلہ : راجیو شکلا ۔ تصویر : اے این آئی ۔
Himachal Politics: وزیر اعلی کے انتخاب کیلئے جمعہ کو شملہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ کے بعد ہماچل پردیش کے انجارچ راجیو شکلا نے کہا کہ لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سبھی 40 ممبران نے شرکت کی ۔
شملہ : ہماچل پردیش کا وزیر اعلی کون ہوگا؟ اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد اب اس بات پر کانگریس میں تنازع ہوگیا ہے ۔ فی الحال وزیر اعلی عہدہ کی ریس میں تین نام ہیں ۔ ریاستی صدر اور ممبر پارلیمنٹ پرتیبھا سنگھ ، کانگریس ممبر اسمبلی سکھویندر سنگھ سککھو اور ممبر اسمبلی مکیش اگنی ہوتری ، تینوں وزیر اعلی عہدہ پر اپنا اپنا دعوی کررہے ہیں ۔ حالانکہ پرتیبھا سنگھ کے حامی تو آبزرور بھوپیش بگھیل کے سامنے ہنگامہ بھی کرچکے ہیں ۔ پرتیبھا سنگھ بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ یہ الیکشن سابق وزیر اعلی اور ان کے آنجہانی شوہر ویربھدر سنگھ کے نام پر لڑا گیا، اس لئے پارٹی ان کے اہل خانہ کو نظر انداز نہیں کرسکتی ہے ۔
وزیر اعلی کے انتخاب کیلئے جمعہ کو شملہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ کے بعد ہماچل پردیش کے انجارچ راجیو شکلا نے کہا کہ لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں سبھی 40 ممبران نے شرکت کی ۔ سبھی نے آپسی رضامندی سے کہا کہ ہائی کمان ہی وزیر اعلی کا انتخاب کرے ۔ ہم اپنی رپورٹ ہائی کمان کو کل سونپ دیں گے ۔ میڈیا میں گردش کررہی وہ خبریں پوری طرح سے غلط ہیں، جس میں کہا جارہا ہے کہ پارٹی میں گروپ بندی ہے ۔
وہیں دوسری طرف ریس میں شامل سکھویندر سنگھ نے کہا کہ میں وزیراعلی کا امیدوار نہیں ہوں ۔ میں کانگریس پارٹی کا ڈسپلنڈ کارکن و ممبر اسمبلی ہوں ۔ پارٹی اعلی قیادت کا فیصلہ آخری ہوگا ۔ دوسری جانب ہرش وردھن چوہان نے کہا کہ جو بھی فیصلہ کانگریس اعلی کمان کرے گا وہ ہمیں منظور ہوگا ۔ ہم اپنی بات رکھیں گے، منتخب ممبران اسمبلی کی رائے کے مطابق فیصلہ ہوگا ۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے کانگریس نے گورنر کو ایک خط اور 40 ممبران اسمبلی کی فہرست سونپ دی ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کانگریس کے پاس سرکار کی تشکیل کرنے کیلئے اکثریت ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔