ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما کی مشتبہ موت، وزیراعظم نے رنج وغم کا کیا اظہار

ذرائع کے مطابق ، رکن پارلیمنٹ نے پھانسی لے لی ہے اور موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کے مطابق گیٹ ، اندر سے بند تھا۔صبح میں عملہ نے فون کرکے اطلاع دی ہے۔ پولیس کی آمد کے بعد گیٹ ٹوڑگیااور پولیس اندر داخل ہوئی۔

  • Share this:
بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما کی مشتبہ موت، وزیراعظم نے رنج وغم کا کیا اظہار
منڈی سے بی جے پی کےرکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما (MP Ramswaroop Sharma) مشتبہ حالت میں فوت ہوگئے ہیں

منڈی -دہلی: ہماچل پردیش کے منڈی سے بی جے پی کےرکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما (MP Ramswaroop Sharma) مشتبہ حالت میں فوت ہوگئے ہیں۔ ابتدائی جانچ کے بعد پولیس کی خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم دہلی اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ، رکن پارلیمنٹ نے پھانسی لے لی ہے اور موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کے مطابق گیٹ ، اندر سے بند تھا۔صبح میں عملہ نے فون کرکے اطلاع دی ہے۔ پولیس کی آمد کے بعد گیٹ ٹوڑگیااور پولیس اندر داخل ہوئی۔ رکن پارلیمنٹ دہلی کے گومتی اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر تھے اور یہ اپارٹمنٹ آر ایم ایل اسپتال کے سامنے ہے ۔پولیس کی تفتیشی ٹیم موقع کا جائزہ لیکر واپس چلی گئی ہے۔


اطلاعات کے مطابق ، منڈی کے رکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما ،اس وقت دہلی کے گومتی اپارٹمنٹ میں رہ رہے تھے۔ لوک سبھا انتخابات 2019 میں منڈی سیٹ پر تاریخی فتح درج کرنے کے بعد دوسری بار پارلیمنٹ پہنچے۔ انہوں نے کانگریس کے امیدوار آشیر شرما کو تقریبا ًچار لاکھ ووٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ منڈی کے پارلیمانی حلقے کی یہ آج تک کی سب سے بڑی اور تاریخی فتح رہی ہے۔ بی جے پی نے رکن پارلیمنٹ کے انتقال کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منسوخ کردیا ہے۔ پولیس نے ان کی نعش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے را سوروپ کے انتقال پررنج وغم کا اظہارکیاہے۔



مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کرکے رام سوروپ شرما کی موت پر افسوس جتایاہے۔ انہوں نے لکھا ، “ہماچل پردیش کے منڈی سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ رام سوروپ شرما کے اچانک انتقال سے میں بہت غمزدہ ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں ، میں ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور مرحوم کے لیے
دعاگو ہوں۔ امن اور سلامتی۔ "


مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر ،رام سوروپ شرما کے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ہم آ پ کو بتادیں کہ رام سوروپ شرما 10 جون 1958 کو پیدا ہوئے تھے۔ سن 1980 میں انہوں نے چمپا شرما سے شادی کی۔ ان کے تین بچے ہیں۔ وہ ہماچل پردیش کے منڈی سے 16 ویں لوک سبھا کے لئے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 17, 2021 11:16 AM IST