تبلیغی جماعت میں شامل ہونے والوں کو ہماچل کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کی وارننگ، کہی یہ بڑی بات
ہماچل پردیش (Himachal Pradesh) کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر (CM Jairam Thakur) نے کہا کہ ’ہم سبھی سے اپیل کرتے ہیں، جنہوں نےتبلیغی جماعت (Tabligi Jamaat) میں حصہ لیا ہے۔ اتوار شام 5 بجے تک اپنی پہچان واضح کردیں۔ ورنہ حکومت کو کارروائی کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 05, 2020 04:20 PM IST

تبلیغی جماعت میں شامل ہونے والوں کو ہماچل کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر کی وارننگ
شملہ: ہماچل پردیش (Himachal Pradesh) کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر (CM Jairam Thakur) نے تبلیغی جماعت میں شامل ہونے والے لوگوں کو الٹی میٹم دیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ’ہم سبھی سے اپیل کرتے ہیں، جنہوں نے تبلیغی جماعت (Tabligi Jamaat) میں حصہ لیا ہے، اتوار شام 5 بجے تک اپنی شناخت واضح کردیں، ورنہ حکومت کو کارروائی کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑےگا۔ اب تک ریاست میں کل کورونا وائرس (Coronavirus) کے کل 13مثبت پائے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے 6 لوگ دہلی میں منعقدہ تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے تھے۔
Total 13 #Coronavirus positive cases reported in the state so far, 6 out of them had attended Tablighi Jamaat in Delhi. We appeal to everyone, who attended Tablighi Jamaat, to disclose their identity by 5 PM today otherwise govt will be forced to take action: Himachal Pradesh CM pic.twitter.com/viwsahCv1y
— ANI (@ANI) April 5, 2020
ریاست میں کورونا وائرس کے 7 نئے معاملے
اس خاتون کی چنڈی گڑھ میں پی جی آئی میں کورونا سے موت ہوئی تھی۔ ہماچل پردیش کے ایڈیشنل سکریٹری صحت آر ڈی دھیمان نے 7 نئے معاملے آنے کی تصدیق کی ہے۔ وہیں آئی جی ایم سی کے ایمس ڈاکٹر جنک راج نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہےکہ اب تک ہماچل پردیش میں 13 معاملے سامنے آچکے ہیں۔
آج 87 سیمپل لئے گئے
اطلاع کے مطابق، آج ہماچل میں 87 کورونا کےکل سیمپل لئے گئے تھے۔ ان میں سے 54 آئی جی ایم سی شملہ اور 33 ٹانڈہ (کانگڑا) میں سیمپل لئے گئے ہیں۔ آئی جی ایم سی کے ایمس ڈاکٹر جنک راج نے بتایا کہ بدی کے جن 4 لوگوں کے سیمپل مثبت آئے ہیں، وہ چاروں لوگ دہلی شفٹ ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ لوگ میدانتا اسپتال گئے ہیں۔ وہیں، تین مریضوں کو آئی جی ایم سی شملہ لے جایا جارہا ہے۔