انتہائی شرمناک! پہلے نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی اور پھر پرائیویٹ پارٹ کا ویڈیو بناکر کیا یہ گھنونا کام ، چھ گرفتار
ہماچل پردیش کے کانگڑا (Kangra) ضلع میں نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ الزام ہے کہ ملزمین نے لڑکی کی ساتھ فحش حرکتیں کیں اور اس کے پرائیویٹ پارٹس (Private Parts) کا ویڈیو بھی بنایا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 05, 2020 12:04 AM IST

انتہائی شرمناک! پہلے نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی اور پھر پرائیویٹ پارٹ کا ویڈیو بناکر کیا یہ گھنونا کام ، چھ گرفتار
ہماچل پردیش کے کانگڑا (Kangra) ضلع میں نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ الزام ہے کہ ملزمین نے لڑکی کی ساتھ فحش حرکتیں کیں اور اس کے پرائیویٹ پارٹس (Private Parts) کا ویڈیو بھی بنایا ۔ پولیس نے اس معاملہ میں چھ ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کانگڑا ضلع کے ایس پی (Kangra Police SP) ویمکت رنجن نے اس معاملہ کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ سبھی ملزمین متاثرہ لڑکی کے گاوں کے ہی رہنے والے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق یہ واردات چار جولائی کو نگروٹا نگواں کے مسل علاقہ میں پیش آئی ۔ نابالغ لڑکی اسکوٹی پر جارہی تھی ، اس دوران اس کے ساتھ ایک لڑکا بھی تھا ۔ ملزمین نے لڑکی کو روک کر راستے میں اس کی آبروریزی کی اور ویڈیو بھی بنایا ۔ اس دوران دونوں کو ان ملزمین نے دھمکی دی ۔ بعد میں لڑکی کے پرائیویٹ پارٹ کا ویڈیو بنایا ور لڑکے ساتھ بھی بدسلوکی بھی کی ۔ ملزمین نے اس کے بعد لڑکی کو ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کی ۔

ہماچل کے کئی علاقوں میں اس طرح کے معاملات سامنے آتے ہیں ۔
ایس پی کانگڑا ویمکت رنجن کا کہنا ہے کہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور سبھی ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اجتماعی آبروریزی اور پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ سبھی ملزمین ایک ہی گاوں کے رہنے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو بھی بنایا گیا ہے اور یہ اگر اس ویڈیو کو وائرل کیا جائے گا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔