ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ماں کو چچا کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتے بیٹے نے دیکھ لیا ، تو راز فاش ہونے کے ڈر سے ماں نے اٹھایا یہ خوفناک قدم

اندورا تھانہ کی پولیس ٹیم نے کیس درج کرکے بچے کی لاش برآمد کرلی ہے اور آگے کے تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
ماں کو چچا کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتے بیٹے نے دیکھ لیا ، تو راز فاش ہونے کے ڈر سے ماں نے اٹھایا یہ خوفناک قدم
ماں کو چچا کے ساتھ جسنی تعلقات قائم کرتے بیٹے نے دیکھ لیا ، تو ماں نے اٹھایا یہ خوفناک قدم

ہماچل پردیش کے اندورا میں ماں اور چچا نے مل کر سات سال کے معصوم کا قتل کردیا ۔ الزام ہے کہ ماں نے اپنے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے کی وجہ سے اپنے بیٹے کا قتل کردیا ۔ خاتون کے خلاف ڈمٹال تھانہ میں قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ ملزم خاتون کے شوہر نے یہ شکایت درج کروائی ہے ۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اس کی بیوی کے اس کے چھوٹے بھائی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور اسی کی وجہ سے دونوں نے مل کر اس کے بیٹے کا قتل کردیا ۔


پولیس نے بچہ کی لاش برآمد کرلی ہے ۔ ڈمٹال تھانہ میں 38 سالہ شوہر بلونت سنگھ ولد ہوشیار سنگھ کے بیان پر پولیس نے 28 دسمبر 2019 کو آئی پی سی کی دفعہ یو / ایس 302 اور 34 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔ بلونت سنگھ اور اس کی بیوی کے تین بچے ہیں جن میں دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے ۔ لڑکے کی عمر سات اور چار سال ہے جبکہ لڑکی 18 ماہ کی ہے ۔


 


چچا کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑی گئی ماں ، قتل کرکے بیڈ میں چھپادی بیٹے کی لاش

شوہر کے مطابق اس کی بیوی اور اس کے چھوٹے بھائی سیوا کمار کے ناجائز تعلقات تھے ۔ دونوں کو ان کے بڑے بیٹے یدھویر عرف ونے ( سات سال ) نے ناجائز تعلقات قائم کرتے دیکھ لیا تھا ۔  ونے اپنی ماں اور اپنے چچا سے یہ کہتا تھا کہ وہ اس بارے میں اپنے باپ کو بتا دے گا ، جس کی وجہ سے ماں اور چچا نے مل کر سات سالہ معصوم لڑکے کا قتل کردیا اور اس کی لاش کو جنگل میں پھینک دیا ۔

اندورا تھانہ کی پولیس ٹیم نے کیس درج کرکے بچے کی لاش برآمد کرلی ہے اور آگے کے تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے ۔
First published: Dec 28, 2019 03:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading