اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Himachal Exit Polls Result: ہماچل میں بی جے پی آگے، کانگریس دے رہی ٹکر، اے اے پی سب سے پیچھے

    Himachal Exit Polls Result: ہماچل میں بی جے پی آگے، کانگریس دے رہی ٹکر، اے اے پی سب سے پیچھے

    Himachal Exit Polls Result: ہماچل میں بی جے پی آگے، کانگریس دے رہی ٹکر، اے اے پی سب سے پیچھے

    Himachal Exit Polls Result: ہماچل پردیش میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پولز سامنے آنے لگے ہیں ۔ زیادہ تر ایگزٹ پولز میں بی جے پی سبھی سیاسی پارٹیوں سے آگے نظر آرہی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Shimla | Himachal Pradesh
    • Share this:
      شملہ: ہماچل پردیش میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پولز سامنے آنے لگے ہیں ۔ زیادہ تر ایگزٹ پولز میں بی جے پی سبھی سیاسی پارٹیوں سے آگے نظر آرہی ہے ۔ وہیں عام آدمی پارٹی کا کھاتہ بھی کھلتا نظر نہیں آرہا ہے جبکہ کانگریس پارٹی بی جے پی کو ٹکر دیتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ بتادیں کہ ہماچل پردیش میں 12 نومبر کو اسمبلی انتخابات کیلئے ریکارڈ 75.6 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ آئیے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے آئے ایگز پولز پر ایک نظر ڈالتے ہیں ۔

      ریپبلک پی مارک ایگزٹ پول

      ریپبلک پی مارک کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 34 سے 39 سیٹیں، کانگریس کو 28 سے 33، عام آدمی پارٹی کو 0 سے 1، جبکہ دیگر کو 1 سے 4 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔

      ٹائمز ناؤ ای ٹی جی ایگزٹ پول 

      ٹائمز ناؤ ای ٹی جی ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 38، کانگریس کو 28، عام آدمی پارٹی کو 0 اور دیگر کو 2 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔

      انڈیا ٹی وی ایگزٹ پول

      انڈیا ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 35 سے 40، کانگریس کو 26 سے 31، عام آدمی پارٹی کو صفر جبکہ دیگر کو 0 سے 3 سیٹیں ملنے کی امکان ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: Gujarat Exit Polls: گجرات میں بی جے پی کو واضح اکثریت کا اندازہ، جانئے کانگریس اور اے اے پی کا حال


      یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا حق رائے دہی کیا استعمال، خواتین و نوجوان ووٹرس سے ووٹ کی...!


      انڈیا نیوز اور جن کی بات ایگزٹ پول

      انڈیا نیوز اور جن کی بات کے ایگزٹ پول کے مطابق، بی جے پی کو 32-40، کانگریس کو 34-27، اے اے پی کو 0-0 اور دیگر کو 2-1 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔

      زی نیوز بارک ایگزٹ پول

      زی نیوز بارک کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کے لئے 35-40 سیٹیں، کانگریس کے لیے 20-25، اے اے پی کے لئے 0-3 اور دیگر کے لئے 1-5 سیٹوں کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: