ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نابالغ لڑکی کے حمل سے اچانک 'غائب' ہوگیا چار ماہ کا جنین ، ڈاکٹرس حیران ، سی آئی ڈی کرے گی جانچ

Himachal High Court News : نابالغ لڑکی کے پیٹ سے جنین کہاں غائب ہوگیا ۔ پولیس اس بات کا اطمینان بخش جواب نہیں دے پائی ۔ جانچ کرنے والے ڈاکٹر اپنے بیان پر قائم ہیں تو اب ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی کو چھان بین کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔

  • Share this:
نابالغ لڑکی کے حمل سے اچانک 'غائب' ہوگیا چار ماہ کا جنین ، ڈاکٹرس حیران ، سی آئی ڈی کرے گی جانچ
نابالغ لڑکی کے حمل سے اچانک 'غائب' ہوگیا چار ماہ کا جنین ، ڈاکٹرس حیران ، سی آئی ڈی کرے گی جانچ

شملہ : نابالغ کے حمل سے چار ہفتوں کا جنین کہاں غائب ہوگیا ، اس کی جانچ اب سی آئی ڈی کرے گی ۔ یہ معاملہ ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں پیش آیا ہے ۔ ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی کو جانچ کرنے کا حکم دیا ہے اور جلد از جلد رپورٹ سونپنے کیلئے کہا ہے ۔


اکتوبر 2020 میں نابالغ کے پیٹ میں درد ہوا تو وہ ماں کے ساتھ جانچ کیلئے اسپتال گئی ۔ جانچ کے دوران نابالغ لڑکی کے حاملہ ہونے کی بات سامنے آئی ۔ الٹراساونڈ میں حمل میں چار سے آٹھ ہفتوں کا جنین ملا ۔ ڈاکٹروں نے نابالغ کے حاملہ ہونے کی بات اس کی ماں کو بتائی تھی ۔


ماں نے بیٹی سے پوچھ گچھ کی ، لیکن کچھ پتہ نہیں چلا ۔ حالانکہ شک کی بنیاد پر ماں نے ایک نوجوان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی اور پاکسو ایکٹ کے تحت پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ مگر جب پولیس نے دوبارہ ہیلتھ سینٹر میں نابالغ کی میڈیکل جانچ کرائی تو جنین نہیں ملا ۔ پہلی مرتبہ جانچ کرنے والے ڈاکٹر اس بات سے حیران تھے ۔


پولیس کے سامنے بھی نابالغ لڑکی نے لڑکے پر کوئی الزام نہیں لگایا تھا ۔ پولیس کو 60 دنوں کے اندر کورٹ میں چالان پیش کرنا تھا ۔ جانچ میں پولیس کو کچھ نہیں ملا تو کلوزر رپورٹ تیار ہوئی ، لیکن ملزم نوجوان کو ضمانت نہیں ملی تو وہ ضمانت کیلئے ہائی کورٹ پہنچ گیا ۔

اب نوجوان کو ضمانت ملی گئی ہے ۔ مگر نابالغ لڑکی کے پیٹ سے جنین کہاں غائب ہوگیا ۔ پولیس اس بات کا اطمینان بخش جواب نہیں دے پائی ۔ جانچ کرنے والے ڈاکٹر اپنے بیان پر قائم ہیں تو اب ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی کو چھان بین کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 12, 2021 11:20 AM IST