پیٹ میں تھا درد، الٹراساؤنڈ میں بتایا نابالغ لڑکی کو حاملہ، اڑ گئے سب کے ہوش: جانیں پورا معاملہ

اکثر تنازعہ میں رہنے والے اونا اسپتال کی ایک اور بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ اسپتال میں الٹراساؤنڈ کروانے پہنچی ایک نابالغ کو الٹراساؤنڈ کرنے والے ریڈیو لاجسٹ نے حاملہ بتا دیا۔

Oct 16, 2019 08:35 AM IST | Updated on: Oct 16, 2019 09:08 AM IST
پیٹ میں تھا درد، الٹراساؤنڈ میں بتایا نابالغ لڑکی کو حاملہ، اڑ گئے سب کے ہوش: جانیں پورا معاملہ

اکثر تنازعہ میں رہنے والے اونا اسپتال کی ایک اور بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ اسپتال میں الٹراساؤنڈ  کروانے پہنچی ایک نابالغ کو الٹراساؤنڈ کرنے والے ریڈیو لاجسٹ نے حاملہ بتا دیا۔ جب اہل خانہ نے ایک نجی اسپتال میں نابالغ کا الٹرا ساؤنڈ کروایا تو ایسی کوئی تصدیق نہیں ہو پائی۔ ریڈیولاجسٹ کی لاپرواہی سے خفا اہل خانہ نے سی ایم او اونا کو شکایت سونپ کر جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

اکثر تنازعہ میں رہتا ہے اسپتال

علاقائی اسپتال اونا اور تنازعات کا چولی دامن کا رشتہ گزشتہ طویل وقت سے چلا آرہا ہے۔  کبھی مریضوں کے ساتھ غلط رویہ، کبھی لاپرواہی کو لیکر اکثر اونا کا سب سے بڑا اسپتال سرخیوں میں رہتا ہے۔ اس مرتبہ ایک لڑکی نے اسپتال میں الٹراساؤنڈ کرانے کو لیکر سنگین الزام لگاتے ہوئے سی ایم او اونا کو شکایت سونپ کر جانچ کی مانگ اٹھائی ہے۔

<br اہل خانہ کے اڑے ہوش

Loading...

لڑکی نے بتایا کہ اس کی چھوٹی بہن کے پیٹ میں درد تھا۔ اس نے اسپتال میں ہی ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا اور ڈاکٹر نے نابالغ کا الٹراساؤنڈ کروانے کو کہا۔ 24 ستمبر کو لڑکی اپنی بہن کو لیکر اسپتال پہنچی اور الٹراساؤنڈ کروایا۔ لڑکی کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب الٹراساؤنڈ کرنے والے ریڈیو لاجسٹ نے لڑکی کی نابالغ بہن کے حاملہ ہونے کی  بات کہی۔ اہل خانہ کے مطابق بار۔بار کہنے پر بھی ریڈیولاجسٹ اپنی بات پربضد رہا۔ لیڈی ڈاکٹر نے بھی نابالغ سے اس بارے میں کئی سوال جواب کئے۔ اس کے بعد لڑکی اپنی بہن کو گھر لے گئی اور اہل خانہ کو ساری بات بتائی۔

نابالغ پر یقین ظاہر کرتے ہوئے اگلے ہی دن اہل خانہ نے نجی اسپتال میں نابالغ کا الٹراساؤنڈ کروایا جس میں نابالغ کے حاملہ ہونے جیسی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ نابالغ کی بہن نے کہا کہ جب اس نے ریڈیولاجسٹ سے اس بارے میں بات کی تو وہ اس پر اکھڑ گیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔ ऊना. लड़की की अल्ट्रासाउंड रिपोर्ट.

(رپورٹ: امت شرما )

Loading...