உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات: Ram Navami کے موقع پر کئی علاقوں میں تشدد، پتھر اور آتشزدگی کے واقعات، ایک کی موت، پولیس نے بھیڑ پر آنسو گیس کے گولے داغے

    Youtube Video

    Ram Navami: معاملے میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمت نگر میں تیرہ اپریل تک دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ سابرکانٹھا پولیس نے تشدد معاملے میں چار افراد کے خلاف تین شکایتیں درج کی ہیں جس میں گاڑیوں اوردرگاہ میں آگزنی کا ذکر کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. رام نومی کا تہوار اتوار کو ملک بھر میں دھوم دھام سے منایا گیا۔ لیکن کچھ ریاستوں میں جلوس کے دوران فرقہ وارانہ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ گجرات میں جلوس کے دوران دو برادریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ جس میں ایک شخص  کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ مدھیہ پردیش سے بھی تشدد کی اطلاعات ہیں۔ جھارکھنڈ میں جلوس پر پتھراؤ کیا گیا اور جلوس میں شامل لوگوں پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

      رام نومی  Ram Navami کے موقع پر گجرات کے آنند ،ہمت نگر Himmatnagar اور کھمبات شہروں میں رام نومی کے جلوس کے دوران تشدد بھڑک اٹھا۔ پولیس نے تشدد کو کنٹرول کرنے کیلئے بھیڑ پر آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس تشدد میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ کئی لوگ زخمی ہو ئے ہیں جبکہ کئی گاڑیوں کوآگ لگا دی گئی۔ معاملے میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمت نگر میں تیرہ اپریل تک دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ سابرکانٹھا پولیس نے تشدد معاملے میں چار افراد کے خلاف تین شکایتیں درج کی ہیں جس میں گاڑیوں اوردرگاہ میں آگزنی کا ذکر کیا گیا ہے۔

      وہیں مغربی بنگال کے ہاوڑہ شہر کے شِب پور علاقے میں وی ایچ پی کی رام نومی ریلی کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔تاہم پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا۔یہاں بھی پتھراو کا واقعہ پیش آیا۔تاہم پولیس نے وقت رہتے شرپسندوں پرقابو پالیا۔ یہاں بھی پولیس نے آنو گیس کے شیل داغے اورطاقت کا استعمال کیا۔ ہاوڑہ تشدد میں کچھ عام لوگ جبکہ کچھ پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے ہیں۔

      دوسری جانب مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں نکل رہے رام نومی کے جلوس کے دوران ڈی جے بجائے جانے کولیکر تشدد بھڑک اٹھا۔ جلوس مسلم بستی سے نکل رہا تھا اور تیز آواز میں ڈی جے بجایا جا رہا تھا جس پر بستی والوں نے اعتراض کیا۔ جس کے بعدجلوس پر مبینہ طور پر پتھراؤ ہوا اور دو فریقوں میں مار پیٹ اور پتھربازی شروع ہو گئی۔دونوں گروپوں میں تشدد اس حد تک بڑھا کہ موقع پر بھگدڑ مچ گئی اور آگزنی بھی کی جانے لگی۔ پولیس کو حالت کو قابو میں کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغنے پڑ ے۔وہیں حالات کو قابو میں کرنے کیلئے تین تھانہ حدود میں کرفیو جبکہ پورے شہر میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

      پورے ملک میں رام نوی کاتہوار منایاجارہاہے۔ لیکن ممبئی کے ورلی میں ہنومان چالیسہ بجاکر رام نوی کاانعقادکیاگیا۔ واضح ہو کہ حال ہی میں ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے کابیان سامنے آیاتھا۔جس میں انہوں نے کہاتھا کہ مسجدوں کے سامنے ہنومان چالیسہ زور زور سے بجایاجائیگا۔

      سوشل وائرل: گرمی سے بچنے کیلئے شخص نے اپنے ہی E-Rickshaw پر ہی اگا لیا جنگل، لوگوں کو پسند آئی یہ ترکیب


      یہ بھی پڑھیں: اپنے فون کے چوری ہونے یا کھو جانے پر کیسے تلاش کریں اور ڈلیٹ کر سکتے ہیں ڈیٹا: یہاں جانیں طریقہ
      Published by:Sana Naeem
      First published: