உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hindi Diwas 2022: بیرون ممالک میں اب اور بجے گا ہندی کا ڈنکا، جانیں کیا ہے مودی حکومت کا بڑا پلان

    وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فائل فوٹو)

    وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فائل فوٹو)

    آج یعنی 14 ستمبر کو ہندی دیوس ہے۔ ہندی دیوس تقریب سے متعلق کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی کو بھلے ہی اعتراض ہو، لیکن مرکز کی مودی حکومت کی ملک ہی نہیں، بیرون ملک میں بھی اپنے سبھی دفاتر میں ہندی کو فروغ دینے کی ایک دور اندیش منصوبہ ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: آج یعنی 14 ستمبر کو ہندی دیوس ہے۔ ہندی دیوس تقریب سے متعلق کرناٹک کے سابق  وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی کو بھلے ہی اعتراض ہو، لیکن مرکز کی مودی حکومت کی ملک ہی نہیں، بیرون ملک میں بھی اپنے سبھی دفاتر میں ہندی کو فروغ دینے کی ایک دور اندیش منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ ایچ ڈی کمار سوامی نے پیرکو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو خط لکھ کر ریاستی حکومت سے ’ہندی دیوس‘ نہیں منانے کی گزارش کی اور کہا کہ 14 ستمبر کو ہندی دیوس زبردست منانا کرناٹک کے لوگوں کے ساتھ ’نا انصافی‘ ہوگی۔

      News18 کے پاس اس س ے متعلق حکومت کے ذریعہ جاری ایک حکم نامہ کی ایک کاپی ہے، جس میں ہر ایک ملک میں 'ٹاؤن آفیشل لینگویج امپلیمنٹیشن کمیٹی' کی تشکیل کی بات کہی گئی ہے۔ یہ کمیٹی ان سبھی ممالک میں تشکیل کی جائے گی، جہاں ہندوستان کے پاس سات سے زیادہ مرکزی حکومت کے دفاتر یا انڈرٹیکنگ یا انڈین بینک کے برانچ ہیں۔ واضح رہے کہ ہندی بھارت کی سرکاری زبان ہے۔

      وزارت داخلہ اس سال 14-15 ستمبر کو گجرات کے سورت میں دو روزہ پروگرام کے ساتھ ہندی دیوس منا رہا ہے۔
      وزارت داخلہ اس سال 14-15 ستمبر کو گجرات کے سورت میں دو روزہ پروگرام کے ساتھ ہندی دیوس منا رہا ہے۔


      حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک واقع ہندوستانی دفاتر میں ہندی کے استعمال کو فروغ دینے اور دفتری زبان ایکٹ کے نفاذ میں درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے ایک مشترکہ فورم بنانے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے، جہاں یہ دفاتر ہندی کے راستے میں آنے والے مسائل پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹیاں تشکیل مرکزی وزارت داخلہ کی منظوری اور وزارت خارجہ کے تعاون سے تشکیل دی جائیں گی اور ان کی سربراہی ہر ملک میں ہندوستانی سفیر کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو ہارٹ اٹیک، اسپتال میں داخل

      یہ بھی پڑھیں۔

      جموں وکشمیر میں دردناک حادثہ، پونچھ میں بس کے کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک، فوج کا بچاو مہم جاری 

      دراصل، وزارت داخلہ اس سال 14-15 ستمبر کو گجرات کے سورت میں دو روزہ پروگرام کے ساتھ ہندی دیوس منا رہا ہے۔ ایسا پہلی بار ہے، جب ہندی دیوس کے موقع پر یہ سالانہ پروگرام دہلی کے باہر منعقد کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ یعنی بدھ (14 ستمبر) کو ہندی دیوس پر اپنا خطاب کریں گے۔

      حکم میں کیا کیا ہے؟

      حکم کے مطابق، بیرون ممالک میں صورتحال ہندوستانی دفاتر میں ہندی کو فروغ دینے والی کمیٹیوں کے لئے حکومت نے کہا ہے کہ کمیٹی کو چلانے کے لئے بیرون ملک میں تعینات سینئر افسران یا کسی ہندی ماہر کو کمیٹی میں نامزد کیا جاسکتا ہے۔ ہرایک ہندوستانی دفتر یا انڈرٹیکنگ یا بیرون ملک میں واقع انڈین بینک کا ایک افسر کمیٹی کا رکن ہوگا۔ اتنا ہی نہیں، سرکاری حکم میں اس بات کا واضح ذکر کیا گیا ہے کہ کمیٹی کی میٹنگ مستقل ہونی چاہئے۔



      سرکاری کیا چاہتی ہے

      واضح رہے کہ ہندی زبان کو فروغ دینے اور بیرون ممالک میں بھی ہندی زبان میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے بیرون ممالک میں واقع سبھی ہندوستانی سفارت خانوں کے ذریعہ ہندی دیوس منایا جاتا ہے۔ حکومت کو لگتا ہے کہ کیونکہ ہندی دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے اور بیرون ممالک میں بھی بڑی تعداد میں ہندوستانی مائیگرنٹ کی موجودگی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے دیکھتے ہوئے بیرون ممالک میں ہندی کی تشہیر ضروری ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: