ہندو مہا سبھا نے میرٹھ میں قائم کیا پہلا ہندو کورٹ ، ڈاکٹر پوجا شکن پانڈے منصف مقرر

اپنے منصوبہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے آج میرٹھ میں ہندو مہا سبھا نے پہلا ہندو کورٹ قائم کر دیا ہے ۔

Aug 15, 2018 08:38 PM IST | Updated on: Aug 15, 2018 08:38 PM IST
ہندو مہا سبھا نے میرٹھ میں قائم کیا پہلا ہندو کورٹ ، ڈاکٹر پوجا شکن پانڈے منصف مقرر

علامتی تصویر

اپنے منصوبہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے آج میرٹھ میں ہندو مہا سبھا نے پہلا ہندو کورٹ قائم کر دیا ہے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی دار القضاء کی طرز پر ہندو کورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ میرٹھ میں ہندو مہا سبھا کے دفتر میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے مہا سبھا کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرما نے ڈاکٹر پوجا شکن پانڈے کو پہلے ہندو نیا پیٹھ کا پہلا منصف مقرر کیا ۔

ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق مہا سبھا کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرما کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کو ایک خط لکھا تھا ، جس میں ہم نے دار القضا کو چیلنج کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ سبھی لوگوں کیلئے ایک قانون ہونا چاہئے ۔ ہم نے خط میں کہا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو ہم اس نوعیت کا ہندووں کیلئے بھی کورٹ قائم کریں گے ۔ اب تک اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ، جس کی وجہ سے ہم پہلے ہندو کورٹ کا قیام عمل میں لا رہے ہیں ۔

Loading...

Loading...