شیوسینا لیڈر کے قتل کے بعد ہندو تنظیموں نے آج پنجاب بند کا کیا ہے اعلان، پولیس نے مذہبی مقامات اور لیڈروں کی بڑھائی سیکورٹی
شیوسینا لیڈر کے قتل کے بعد ہندو تنظیموں نے آج پنجاب بند کا کیا ہے اعلان، پولیس نے مذہبی مقامات اور لیڈروں کی بڑھائی سیکورٹی
ہندو لیڈر نشانت شرما نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب حکومت ہندو لیڈروں کی سیکورٹی کے تئیں لاپرواہی برت رہی ہے۔ آئے دن ہندو لیڈرو کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ آج شیوسینک خالصتانی تنظیموں کے نشانے پر ہیں۔
شیوسینا لیڈر سدھیر سوری کی پولیس کی موجودگی میں دن دہاڑے بازار میں قتل ہونے سے سیکورٹی انتظامات پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ واقعہ سے ماحول کافی کشیدہ ہوگیا ہے۔ مشتعل لوگوں نے کئی جگہ توڑ پھوڑ کی ہے۔ پولیس نے ریاست کے ہندو لیڈروں اور مذہبی مقامات کی سیکورٹی بڑھادی ہے۔ ہندو تنظیموں نے ہفتہ کو پنجاب بند کی اپیل کی ہے۔
سدھیرسوری کے بیٹے نے اپنے والد کو شہید کا درجہ دینے کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے والد کو شہید کا درجہ نہیں دیا گیا تو وہ انتیم سنسکار (آخری رسومات) نہیں کریں گے۔ ادھر، ابوہر ضلع میں بجرنگ دل ہندوستان نے آج ہفتہ کو بند کا اعلان کیا ہے۔ ابوہر کے پرائیوٹ اسکولوں کے تنظیم راسا نے بھی اسکولوں میں ہفتہ کو چھٹی قرار دے دی ہے۔ امرتسر میں گوپال مندر کے سامنے مظاہرہ کررہے ہندو لیڈر سوری کے قتل کے بعد لوگ غصہ میں آگئے۔ انہوں نے آس پاس کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور ایک کار کے شیشے بھی توڑ دئیے گئے۔ شیوسینکوں نے خالصتان مردہ باد کے نعرے لگائے۔ مقام واقعہ پر پہنچی پولیس نے علاقے کو سیل کردیا ہے۔ سوری کے بیٹے نے والد کو شہید کا درجہ دینے کی مانگ کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک شہید کا درجہ نہیں دیا جائے گا تب تک آخری رسومات نہیں کریں گے۔
ہندو لیڈر کا الزام-غیرملکی نمبروں سے مل رہی دھمکی سوری کے قتل کے بعد موہالی میں ہندو لیڈروں نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ ان کے رہائشی اور دفتروں میں جا کر ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ہی ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کہیں بھی اکیلے نہ جائیں۔ ایس ایس پی وویک شیل سونی نے کہا کہ علاقے میں سیکورٹی کے پورے انتطام ہیں۔.
ادھر ہندو لیڈر نشانت شرما نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب حکومت ہندو لیڈروں کی سیکورٹی کے تئیں لاپرواہی برت رہی ہے۔ آئے دن ہندو لیڈرو کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ آج شیوسینک خالصتانی تنظیموں کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوری کے قتل کے بعد سے ان کو غیر ملکی نمبروں سے دھمکی بھری کالس آرہی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔