Mangaluru: منگلورو میں مسجد کی تزئین کا کام جاری، وی ایچ پی نے ہنگامہ کھڑا کیا، آخرکیاہےمعاملہ؟
خاموشی برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے
اے این آئی کی خبر کے مطابق منگلورو کے مضافات میں ملالی میں واقع جامع مسجد (Juma Masjid in Malali) میں تزئین و آرائش کے کام کے دوران آرکیٹیکچرل ڈیزائن پر تنازعہ کھڑا کیا گیا ہے۔ مسجد کی انتظامیہ تزئین و آرائش کا کام کرارہی تھی۔
منگلورو میں مسجد کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ اسی دوران وی ایچ پی نے دعوی کیا ہے کہ یہاں ہندو مندر جیسا ڈھانچہ ابھرا ہے۔ اسی لیے وی ایچ پی نے کام روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کے روز منگلورو کے مضافات میں ایک پرانی مسجد کے نیچے سے ایک ہندو مندر جیسا آرکیٹیکچرل ڈیزائن دریافت ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔ جس کی ہنوز کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ’بے بنیاد دعووؤں‘ سے سماج ے امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اے این آئی کی خبر کے مطابق منگلورو کے مضافات میں ملالی میں واقع جامع مسجد (Juma Masjid in Malali) میں تزئین و آرائش کے کام کے دوران آرکیٹیکچرل ڈیزائن پر تنازعہ کھڑا کیا گیا ہے۔ مسجد کی انتظامیہ تزئین و آرائش کا کام کرارہی تھی۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے رہنماؤں نے ضلع انتظامیہ سے دستاویزات کی تصدیق ہونے تک کام روکنے کو کہا ہے۔
دریں اثنا دکشینا کنڑ کمشنریٹ نے حکم دیا ہے کہ جب تک مزید احکامات جاری نہیں کیے جاتے اس ڈھانچہ کو برقرار رکھا جائے۔ انتظامیہ اراضی کے ریکارڈ کی چھان بین کر رہی ہے اور لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
راجیندر کے وی، ڈپٹی کمشنر، دکشینہ کنڑ نے اے این آئی کو بتایا کہ میں نے اس مسئلے کے بارے میں فیلڈ حکام اور محکمہ پولیس سے معلومات حاصل کی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ملکیت کی تفصیلات کے حوالے سے زمین کے پرانے ریکارڈ اور اندراجات کا جائزہ لے رہی ہے۔ ہم محکمہ اوقاف اور وقف بورڈ دونوں سے رپورٹ لیں گے۔
اہلکار نے کہا کہ دعووں کی درستگی کی جانچ کی جائے گی۔ ہم بہت جلد مناسب فیصلہ لیں گے۔ تب تک میں نے خاموشی برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے اور لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی نتیجے پر نہ جائیں۔ میں لوگوں سے امن و امان اور امن برقرار رکھنے کی درخواست کر رہا ہوں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔