آسام : مسلم فارمولہ اپنائیں ہندو، 18 سال کی عمر میں کریں بچوں کی شادی : بدر الدین اجمل
آسام : مسلم فارمولہ اپنائیں ہندو، 18 سال کی عمر میں کریں بچوں کی شادی : بدر الدین اجمل
اے آئی یو ڈی ایف کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندو شادی سے پہلے دو تین بیویاں رکھتے ہیں اور 40 سال کی عمر میں شادی کرتے ہیں ۔
نئی دہلی : اے آئی یو ڈی ایف کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندو شادی سے پہلے دو تین بیویاں رکھتے ہیں اور 40 سال کی عمر میں شادی کرتے ہیں ۔ 40 سال کے بعد بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کہاں رہتی ہیں ۔ ان کو مسلمانوں کے فارمولہ کو اپنا کر اپنے بچوں کی 18 ۔ 20 سال کی عمر میں شادی کرا دینی چاہئے ۔ وہ آبادی میں اضافہ معاملہ پر اپنا رد عمل ظاہر کررہے تھے ۔ ان کے اس بیان کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے ۔
ممبر پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے کہا کہ ہندو غیر قانونی طریقہ سے بیویاں رکھتے ہیں، یہ لوگ آج کل نیا معاملہ لے آئے ہیں ۔ کون کتنی عمر میں شادی کرے گا ۔ ہندو 40 سال کی عمر کے بعد شادی کرتے ہیں ۔ بدرالدین اجمل نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھی حملہ بولا اور کہا کہ بی جے پی سرکار مسلمانوں کو ہر جگہ الگ تھلگ کرنے میں لگی ہوئی ۔ سرکار صرف ہندووں کو مضبوط بنانے کا کام کررہی ہے ۔
#WATCH वो(हिंदु) 40 साल से पहले 2-3 गैरकानूनी तरीके से बीवियां रखते हैं। 40 साल के बाद बच्चा पैदा करने की क्षमता कहां रहती है...उनको मुसलमानों के फॉर्मूले को अपनाकर अपने बच्चों की 18-20 साल की उम्र में शादी करा देनी चाहिए: जनसंख्या वृद्धि पर मौलाना बदरुद्दीन अजमल, AIUDF अध्यक्ष pic.twitter.com/pPZQHttrrv
آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیف بدر الدین اجمل نے کہا کہ مسلمانوں کو بھی مضبوط بنانا چاہئے ۔ وہیں دوسری جانب گواہاٹی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی دیگنت کلیتا نے بدرالدین اجمل کے بیان پر اعتراض کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو اس طرح کا بیان دینا ہے تو بنگلہ دیش میں جاکر دیجئے ۔
انہوں نے کہا کہ آپ مسلم ہیں اور ہم لوگ ہندو ہیں، کیا ہمیں آپ سے سیکھنا پڑے گا ؟ یہ ملک بھگوان رام اور سیتا ہے ۔ یہاں بنگلہ دیشی لوگوں کیلئے جگہ نہیں ہے ۔ اگر آپ کو ایسا بیان دینا ہے تو بنگلہ دیش میں جاکر دیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔