وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی پاکستان کو وارننگ ، ہم تمہیں سکون سے مرنے بھی نہیں دیں گے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ پڑوسی ملک کے دہشت گردوں کے ذریعہ ہندوستان کے سمندری راستوں اور ساحلوں کا استعمال دہشت گردانہ حملوں کیلئے کئے جانے سے انکار نہیں کیا جاسکتا ، لیکن ہم ساحلی اور سمندری سیکورٹی کیلئے پابند عہد ہیں ۔

Sep 27, 2019 05:01 PM IST | Updated on: Sep 27, 2019 05:01 PM IST
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی پاکستان کو وارننگ ، ہم تمہیں سکون سے مرنے بھی نہیں دیں گے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی پاکستان کو وارننگ ، ہم تمہیں سکون سے مرنے بھی نہیں دیں گے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ پڑوسی ملک کے دہشت گردوں کے ذریعہ ہندوستان کے سمندری راستوں اور ساحلوں کا استعمال دہشت گردانہ حملوں کیلئے کئے جانے سے انکار نہیں کیا جاسکتا ، لیکن ہم ساحلی اور سمندری سیکورٹی کیلئے پابند عہد ہیں ۔ کیرالہ کے کوللم میں ماتا امرتانندمئی دیوی کے 66 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان انہیں سکون سے مرنے بھی نہیں دے گا جو اس کو پریشان کرے گا ۔

وزیر دفاع نے اس موقع پر پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ بالا کوٹ میں دہشت گردوں کے خلاف کئے گئے فضائی حملے کا تذکرہ بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سے انکار نہیں کرسکتے ہیں کہ ہمارے پڑوسی ملک کے دہشت گرد ہمارے ساحلوں پر بڑے حملے کرسکتے ہیں ، جو کہ کچھ سے کیرالہ تک پھیلا ہے ۔ ایک وزیر دفاع کے طور پر میں یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کی سمندری سیکورٹی پوری طرح سے مضبوط ہے ۔

Loading...

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم پوری طرح سے ساحلی اور سمندری سیکورٹی کیلئے پرعزم ہیں ۔ پلوامہ حملے کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا کوئی بھی شہری فوج کے ذریعہ دی گئی قربانی کو نہیں بھول سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ پلوامہ حملے کے کچھ دنوں بعد ہماری فضائیہ نے پاکستان کے بالا کوٹ میں حملہ کیا ۔ ہم کسی کو پریشان نہیں کرتے ہیں ، لیکن اگر کوئی ہمیں پریشان کرے گا ، تو ہم انہیں سکون سے مرنے بھی نہیں دیں گے ۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ویسا ملک جو اپنے فوجیوں کی قربانی کو یاد نہیں کرتا ، اس کو اس دنیا میں عزت نہیں ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ بھولیں کہ جن فوجیوں نے ملک کیلئے قربانی دی ہیں ، ان کے بھی والدین ہیں ، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور فوجیوں کے کنبوں کے ذریعہ دی گئی قربانی کا احترام کرتے ہیں ۔

Loading...