ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فیس بک پر پہلے دوستی، پھر نوکری لگانے کے بہانے شادی شدہ سے آبروریزی، سرپنچ سمیت 5 پر ایف آئی آر

Rape in Haryana: پولیس نے پون اور اس کے چچا راجیندر، پون کی چچی، راجیندر کا سالا اور منوج سرپنچ کے خلاف آبروریزی، اغوا اور دیگر دفعات میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • Share this:
فیس بک پر پہلے دوستی، پھر نوکری لگانے کے بہانے شادی شدہ سے آبروریزی، سرپنچ سمیت 5 پر ایف آئی آر
فیس بک پر پہلے دوستی، پھر نوکری لگانے کے بہانے شادی شدہ سے آبروریزی، سرپنچ سمیت 5 پر ایف آئی آر

حصار: ہریانہ کے مہندر گڑھ کے ایک نوجوان نے ایک شادی شدہ کا اغوا کرلیا اور اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر آبروریزی کی۔ آبروریزی کی واردات کو راجستھان کے کوٹھ پتلی شہر میں انجام دیا۔ کسی طرح خاتون نے اپنی فیملی سے رابطہ کرکے پوری کہانی بتائی اور پھر پولیس فورس کے ساتھ اہل خانہ نے خاتون کو لڑکوں کے چنگل سے آزاد کرایا۔ فیس بک پر دونوں کی جان پہچان ہوئی تھی۔


پولیس کو دیئے بیان میں ہانسی کی ایک شادی شدہ خاتون نے بتایا کہ ایک سال قبل سوشل میڈیا پر اس کی دوستی مہندر گڑھ کے ایک نوجوان پون سے ہوئی تھی۔ پون نے کہا کہ وہ اس کی نوکری لگوا دے گا۔ ایک ماہ قبل پون کے کہنے پر وہ اپنے گھر سے زیورات اور 30 ہزار روپئے کی نقدی لے کر نارنول چلی گئی، جہاں سے پون اسے بائیک پر بیٹھاکر اپنے چچا کے گاوں لے گیا۔ الزام ہے کہ پون نے اس کے چچا کے گھر میں ایک کمرے میں اسے بند کردیا۔ پون کے چچا نے خاتون کو پون کے ساتھ لیو ان ریلیشن میں رہنے کے لئے مجبور کیا، جس کی اس نے مخالفت کی تو کئی دنوں تک بندھک بنائے رکھا۔


 پولیس کو دیئے بیان میں ہانسی کی ایک شادی شدہ خاتون نے بتایا کہ ایک سال قبل سوشل میڈیا پر اس کی دوستی مہندر گڑھ کے ایک نوجوان پون سے ہوئی تھی۔

پولیس کو دیئے بیان میں ہانسی کی ایک شادی شدہ خاتون نے بتایا کہ ایک سال قبل سوشل میڈیا پر اس کی دوستی مہندر گڑھ کے ایک نوجوان پون سے ہوئی تھی۔


پولیس کو بے رنگ لوٹایا

اس کے بعد اسے تلاش کرتے ہوئے پولیس اس گاوں میں پہنچ گئی، لیکن پون اور اس کے چچا کے اہل خانہ نے پولیس کی مخالفت کی اور پولیس واپس آگئی۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ گاوں کے ہی سرپرنچ کے گھر اسے لے جایا گیا، جہاں پر سرپنچ اور اس کی فیملی والوں نے بھی اس کے ساتھ غلط کام کیا۔ اس کے بعد خاتون نے کسی طرح اپنی فیملی سے رابطہ کرکے پوری کہانی بتائی۔ بعد میں پولیس فورس پھر سے موقع پر پہنچی اور خاتون کو ملزمین کی گرفت سے آزاد کرایا۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پون کے گھر والوں اور اس کے چچا کے گاوں کے سرپنچ نے اس کے ساتھ غلط کام کیا ہے۔ پولیس نے پون اور اس کے چچا راجیندر، پون کی چچی، راجیندر کا سالا اور منوج سرپنچ کے خلاف آبروریزی، اغوا اور دیگر دفعات میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سندیپ سینی کی رپورٹ
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 18, 2021 12:25 PM IST