ممبئی کا گیٹ وے آف انڈیا خطرے میں؟ بنیادسے لےکردیواروں میں دراڑیں،مہاراشٹر حکومت پر نظر انداز کرنے کالگایاگیاالزام

 گیٹ وے آف انڈیا کی جلد ہی مرمت کی جائے گی۔

گیٹ وے آف انڈیا کی جلد ہی مرمت کی جائے گی۔

ریاستی محکمہ آثار قدیمہ کی رپورٹ کے مطابق گیٹ وے آف انڈیا کی بنیاد اور دیواروں میں دراڑیں آ رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے عمارت کمزور ہوتی جارہی ہے جسے مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ممبئی: ممبئی میں سمندر کے کنارے واقع تاریخی گیٹ وے آف انڈیا خطرے کی زد میں ہے۔ دراصل مہاراشٹر کے محکمہ آثار قدیمہ نے تقریباً 100 سال پرانے اس ورثے کا سٹرکچرل آڈٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ میں چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق گیٹ وے آف انڈیا کی بنیاد سے اوپری ڈھانچے تک دراڑیں آ گئی ہیں۔ رپورٹ میں ان دراڑوں کی وجہ سے پورے ڈھانچے کے کمزور ہونے کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ نے مہاراشٹر حکومت سے اس تاریخی ورثے کی مرمت کرنے پر زور دیا ہے۔

    ریاستی محکمہ آثار قدیمہ کی رپورٹ کے مطابق گیٹ وے آف انڈیا کی بنیاد اور دیواروں میں دراڑیں آ رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے عمارت کمزور ہوتی جارہی ہے جسے مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عمارت میں دراڑیں پڑنے کے ساتھ کئی مقامات پر پتھر بھی اپنی جگہ سے ہٹنے لگے ہیں جس کی وجہ سے عمارت کے گرنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چند سال پہلے سمندر میں طوفان کے باعث گیٹ وے آف انڈیا کے قریب دیوار سمندر کےپانی کی مار کی وجہ سے ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد سے اس پر خطرے کا احساس ہواتھا۔

    مہاراشٹر کے وزیر نے کہا - گیٹ وے آف انڈیا کی جلد ہی مرمت کی جائے گی۔اس تاریخی ورثے کی حفاظت کی ذمہ داری مہاراشٹر حکومت کی ہے۔ ایسے میں ریاستی حکومت پر اسے نظر انداز کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ تاہم مہاراشٹر حکومت کے ثقافت کے وزیر سدھیر منگنٹیوار نے یقین دلایا ہے کہ 'گیٹ وے آف انڈیا کی مرمت کے لیے تقریباً 8 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں'۔ جلد ہی یہ رقم جاری ہو جائے گی اور خستہ حال تاریخی عمارت کی مرمت کی جائے گی۔

    یادرہے کہ ممبئی (اس وقت بمبئی) میں سمندر کے کنارے واقع گیٹ وے آف انڈیا سال 1924 میں مکمل ہوا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ اس وقت کے بادشاہ جارج پنجم کی آمد کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔ شاہ جارج پنجم اپنے دورہ ہندوستان کے دوران پہلی بار اس جگہ سے داخل ہوئے۔ اسی دوران انگریزوں کا آخری دستہ بھی ہندوستان چھوڑ کر اس گیٹ وے آف انڈیا سے واپس چلا گیا اور ہندوستان برطانوی راج سے آزاد ہوگیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مہاراشٹر حکومت کب مرمت کا کام شروع کرتی ہے۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: