اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تیجسوی کے لئے ہٹ، نتیش کمار کے لئے مس؟ بہار میں الٹ پھیر کے بعد News18 نے جانا عوام کا مزاج

    پٹنہ سے باہر نکل کر ریاست کے چھوٹے شہروں اور گاوں میں جانے پر لوگوں کی رائے میں تیجسوی یادو کے لئے 2025 میں بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ بننے کا امکان نظر آتا ہے، اگر وہ اپنے 10 لاکھ نوکریوں کے وعدے کو پورا کرنے میں کامیاب رہتے ہیں، لیکن عوام اس بات کو لے کر مطمئن نہیں ہے کہ کیا نتیش کمار 2024 میں نریندر مودی کے خلاف اپوزیشن کے وزیر اعظم عہدہ کا چہرہ ہوسکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Patna, India
    • Share this:
      پٹنہ: بہار میں دھان کی بوائی کا موسم ہے، لیکن ریاست میں نتیش کمار-تیجسوی یادو اتحاد کے طور پر ایک بار پھر سے نئی سیاسی فصل بوئی گئی ہے۔ پٹنہ میں چاروں طرف راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) لیڈران کے پوسٹر دکھائی پڑتے ہیں۔ آرجے ڈی کے پُرجوش کارکنان اپنے دفتر میں جشن منا رہے ہیں۔ پٹنہ سے باہر نکل کر ریاست کے چھوٹے شہروں اور گاوں میں جانے پر لوگوں کی رائے میں تیجسوی یادو کے لئے 2025 میں بہار کا اگلا وزیراعلیٰ بننے کا امکان نظر آتا ہے، اگر وہ اپنے 10 لاکھ نوکریوں کے وعدے کو پورا کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ لیکن عوام اس بات کو لے کر غیرمطمئن ہے کہ نتیش کمار 2024 میں نریندر مودی کے خلاف اپوزیشن کے وزیر اعظم عہدہ کا چہرہ ہوسکتے ہیں۔ عوام کا مزاج جاننے کے لئے News18 نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے گڑھ نالندہ اور یادو فیملی کے گڑھ ویشالی ضلع کے راگھو پور کا دورہ کیا۔

      پٹنہ میں جے ڈی یو دفتر میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر کے ساتھ ایک بدقسمتی والا پوسٹر لگا ہے، جو کہتا ہے، قدرت آپ کی ضروریات کو پورا کرتا ہے‘۔ آپ کے لالچ کو نہیں‘۔ نتیش کمار کے گڑھ نالندہ میں  2 گھنٹے کے سفر کے دوران اکثر لوگوں کو انہیں ’پلٹو رام‘ کے طور پر متعارف کرتے ہوئے سنا جاتا ہے۔ ایک ایسی شبیہ جو اب ان کے ‘وکاس پُرش‘ والی شبیہ کو اوور شیڈو کرتی ہوئی معلوم ہوتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Delhi News: شراب پالیسی میں گھرے منیش سسودیا سمیت 13 ملزمان کو ملک سے باہر جانے پر روک

      وزیر اعلیٰ سڑک منصوبہ کے تحت بنائی گئی ایک چکنی سڑک نتیش کمار کے آبائی گاوں کلیان بیگھہ تک جاتی ہے۔ یہاں ایک ای رکشہ چلانے والے شخص کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کبھی وزیر اعظم نہیں بنیں گے کیونکہ وہ نوجوانوں کے لئے کچھ نہیں کرتے ہیں اور صرف اقتدار اور کرسی کے لئے کام کرتے ہیں۔ ای رکشہ پر بیٹھے مسافر سرون پاسوان کہتے ہیں، ‘پلٹو رام کی شبیہ ہے نتیش کی‘۔

      کلیان بیگھہ کے باشندہ کملیشور پرساد کہتے ہیں کہ جے ڈی یو-آرجے ڈی اتحاد کی حکومت بہتر ہے، کیونکہ بی جے پی نے بہت زیادہ مہنگائی لائی ہے۔ وہ کہتے ہیں، ‘سب کچھ مہنگا ہے، راشن مہنگا ہے۔ اب کچھ بھی سستا نہیں ہے۔ نتیش کمار کے پاس وزیر اعظم بننے کا بھی موقع ہے۔ نتیش جی اچھے ہیں، ان کو جس نے بھی تعاون دیا، وہی ہمارے لئے اچھا ہے۔ انہیں اب وزیر اعظم کی کرسی پر جانا چاہئے۔ ان کے خیالات اچھے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: