اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ریاض نائیکو کی موت کے بعد سامنے آیا سید صلاح الدین کا یہ ویڈیو، کہا- اس وقت ہندوستانی حکومت مضبوط

    ریاض نائیکو کی موت کے بعد سامنے آیا سید صلاح الدین کا یہ ویڈیو

    ریاض نائیکو کی موت کے بعد سامنے آیا سید صلاح الدین کا یہ ویڈیو

    جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں بدھ کو سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہوئےمڈبھیڑ میں دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر ریاض نائیکو کےمارے جانے کے بعددہشت گرد سرغنہ سید صلاح الدین کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) ضلع میں بدھ کو سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہوئے مڈبھیڑ میں دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین (Hizbul Mujahideen) کا اعلیٰ کمانڈر ریاض نائیکو (Riyaz Naikoo) کے مارے جانے کے بعد دہشت گرد سرغنہ سید صلاح الدین کا ویڈیو (Syed Salahuddin Video) سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں عالمی دہشت گرد قرار دیا جاچکا اور حزب المجاہدین کا سربراہ سید صلاح الدین (Hizbul Mujahideen Chief Syed Salahuddin) ایک تقریب میں ریاض نائیکو کے مارے جانے کو شہادت قرار دیتا ہوا نظر آرہا ہے۔

      نائیکو کے مارے جانے سے لگا صدمہ
      ریاض نائیکو کے مارے جانے کے بعد منعقد کی گئی اس تقریب میں صلاح الدین کہہ رہا ہےکہ ’نائیکو نے2017 میں یہ ذمہ داری سنبھالی تھی اور وہ دشمن کےلئے مشکلات پیدا کر رہا تھا۔ اس کے اوپر ایک اچھی خاصی رقم انعام کے طور پر رکھی گئی تھی۔ وہ ایک اچھےگھرانےکا لڑکا تھا۔ سید صلاح الدین کہہ رہا ہےکہ وہ کل اپنے ساتھی کے ساتھ شہید ہوگیا، اس نےکہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سے ہمیں بہت دکھ پہنچا ہے، بہت دلی صدمہ لگا ہے’۔




      صلاح الدین آگےکہہ رہا ہےکہ ’یہ شہادتوں کا سلسلہ پہلے دن سے ہی چلا آرہا ہے۔ صلاح الدین کہہ رہا ہےکہ صرف یکم جنوری 2020 سے اب تک 80 مجاہدین شہید ہوچکے ہیں اور سب کے سب اچھے خاصے پڑھے لکھے تھے’۔

      ہندواڑہ حملےکی لی ذمہ داری

      حال ہی میں ہندواڑہ میں ہوئے مڈبھیڑ کو لےکر صلاح الدین کہہ رہا ہےکہ ’حالیہ ہندواڑہ حملے میں مجاہدین نے دشمن کی کمر توڑ دی ہے، لیکن اس وقت دشمن کا پلڑا بھاری ہے اور ہماری پالیسی کےکمزور ہے’۔ واضح رہےکہ شمالی کشمیر میں ہندواڑہ علاقےکے ایک گاوں میں دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک کرنل اور ایک میجر سمیت پانچ سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے اور دو دہشت گرد بھی ہلاک کئےگئے تھے۔ اس حادثہ کے دو دن بعد ایک دیگر مڈبھیڑ میں تین سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

       حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو اور اس کے دو ساتھیوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے بدھ کو ہوئی مڈبھیڑ میں ہلاک کردیا تھا۔
      حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو اور اس کے دو ساتھیوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے بدھ کو ہوئی مڈبھیڑ میں ہلاک کردیا تھا۔


      واضح رہےکہ حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو اور اس کے دو ساتھیوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے بدھ کو ہوئی مڈبھیڑ میں ہلاک کردیا تھا۔ ریاض نائیکو پر 12 لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا۔ وہ گزشتہ 8 سالوں سے فرار تھا اور وہ تین بار پولیس کی گرفت سے بھاگ گیا تھا۔ جولائی 2016 میں دہشت گرد برہان وانی کے مارے جانے کے بعد ریاض نائیکو دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کا کمانڈر بن گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: