اپنا ضلع منتخب کریں۔

    این آئی اے کا چارج شیٹ میں دعویٰ- دویندر سنگھ کو حزب المجاہدین نے ہندوستان کی اہم اطلاعات پاکستان بھیجنے کے لئے کیا تھا تیار

    این آئی اے کا چارج شیٹ میں دعویٰ- دویندر سنگھ کو حزب المجاہدین نے ہندوستان کی اہم اطلاعات پاکستان بھیجنے کے لئے کیا تھا تیار

    این آئی اے کا چارج شیٹ میں دعویٰ- دویندر سنگھ کو حزب المجاہدین نے ہندوستان کی اہم اطلاعات پاکستان بھیجنے کے لئے کیا تھا تیار

    قومی تفتیشی ایجنسی (NIA) کی چارج شیٹ (Charge Sheet) میں بتایا گیا ہے کہ دویندر سنگھ (Davinder Singh) دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے کچھ افسران کے ساتھ سیدھے طور پر رابطے میں تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جموں وکشمیر پولیس (Jammu Kashmir Police) سے معطل ڈی ایس پی دویندر سنگھ (Davinder Singh) سے منسلک ایک معاملے میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو عدالت میں چارج شیٹ (Charge Sheet) داخل کردی۔ این آئی اے کی چارج شیٹ میں 6 لوگوں کا نام سامنے آیا ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے ملک میں مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دے رہے تھے۔

      چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ دویندر سنگھ دہلی میں پاکستان کمیشن کے کچھ افسران کے ساتھ راست طور پر رابطے میں تھا۔ اس بات کی اطلاع کسی کو نہ لگے اس کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعہ دویندر سنگھ پاکستان ہائی کمیشن کے افسران سے بات کرتا تھا۔ اطلاع ہے کہ دہشت گردانہ تنظیم حزب المجاہدین نے ہندوستان کی حساس اور اہم اطلاعات پاکستانی افسران تک بھیجنے کے لئے ہی دویندر سنگھ کو تیار کیا تھا۔ چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ دویندر سنگھ کس طرح سے حزب المجاہدین کے کمانڈر سید نوید، رفیع احمد اور عرفان شفیع میر کو اپنی کار میں بیٹھا کر انہیں کشمیر سے محفوظ باہر نکالنے کی کوشش میں تھا، لیکن کلگام میں ان سبھی کو گرفتار کرلیا گیا۔

      این آئی اےکی چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ عرفان شفیع میر جو وکیل ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، مسلسل پاکستانی ہائی کمیشن کے رابطے میں تھا۔ یہی نہیں عرفان شفیع میر ہی جموں وکشمیر میں وطن مخالف  سیمینار کے لئے پیسہ جمع کرنے کا بھی کام کرتا تھا۔ چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ عرفان شفیع میر دہلی میں موجود پاکستان ہائی کمیشن سے احکامات لیتا تھا اور بڑی تعداد میں کشمیریوں کے لئے ویزا بنوانے کا کام کرتا تھا۔ یہ سبھی 6 ملزم حزب المجاہدین اورپاکستان میں بیٹھے اعلیٰ افسران کے احکامات پر ہندوستان میں پُرتشدد واقعات کو انجام دینے کی سازش کرتا تھا۔

      گزشتہ سال 11 جنوری کو پکڑا گیا تھا دویندر سنگھ 

      جنوبی کشمیر میں دو دہشت گردوں کو ساتھ لے جاتے وقت دویندرسنگھ کو 11 جنوری کو پکڑا گیا تھا۔ این آئی اے نے 18 جنوری کو دہشت گردانہ معاملے کی جانچ اپنے ہاتھ میں لے لی۔ دویندر سنگھ کے علاوہ دو دیگر دہشت گرد حزب المجاہدین کے سوینبھو کمانڈر سید نوید مشتاق احمد عرف نوید بابو اور رفیع احمد راٹھور کو گرفتار کیا گیا۔ خود کو وکیل بتانے والے عرفان شفیع میر کو بھی پکڑا گیا تھا۔ بعد میں 23 جنوری کو نوید کے بھائی سید عرفان احمد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

      دہشت گردوں کو دیتا تھا پناہ

      ذرائع کے مطابق، دویندر سنگھ نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لئے تین الگ الگ گھر بنا رکھے تھے۔ دویندر سنگھ نہ صرف اپنے سری نگر کے اندرا نگر کے گھر پر دہشت گردوں کے رہنے کا انتظام کیا بلکہ چانپورہ اور سنت نگر علاقوں میں بھی ان کے رہنے کا انتظام کیا۔ الزام ہے کہ یہ گھر بے قصور لوگوں کو دہشت گردی کے معاملات میں پھنساکر ان سے لئے گئے پیسے سے بنائے گئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: