حزب المجاہدین میں انٹری کے لیے دینا ہوگا امتحان۔ سکیورٹی اہلکاروں پرکرناہوگاحملہ

نئی حکمت عملی کے تحت حزب المجاہدین میں ہورہی ہے نئی بھرتیاں

Jun 19, 2019 01:11 PM IST | Updated on: Jun 19, 2019 06:02 PM IST
حزب المجاہدین میں انٹری کے لیے دینا ہوگا امتحان۔ سکیورٹی اہلکاروں پرکرناہوگاحملہ

علامتی تصویر

حزب المجاہدین میں بھرتیوں کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گرد تنظیم نے ایک نیافارمولہ اپنایاہے۔ انٹلی جنس کے ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق حزب المجاہدین میں شامل ہونے کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں کا امتحان لینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اس امتحان کے فارمولے کے تحت دہشت گرد تنظیم کے نوجوانوں کو سکیورٹی اہلکاروں پرحملے کرنے ہونگے جو نوجوان حملے کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہیں حزب المجاہدین میں انٹری ملے گی ۔

انٹلی جنس کے ذرائع نے نیوز18 کو بتایا کہ حزب المجاہدین میں شامل ہونے والے نوجوانوں سے تنظیم نے پلوامہ میں سکیورٹی اہلکاروں پرحملے کرانے کا منصوبہ بنایاہے۔ واضح رہے کہ حزب المجاہدین تنظیم وقفہ وقفہ سے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کودہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث کرنے کے لیے تنظیم میں شامل کرتی رہتی ہے۔ ماضی میں بھی کشمیر کے ایک انجینئرنگ گریجویٹ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس نے دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھیں تفصیل

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com