نئی دہلی: جموں وکشمیر میں سرگرم دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے ایک پوسٹر نے (Terror Outfit Hizbul Mujahideen posters) وادی میں لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ دراصل کشمیر کے کشتواڑ (Kishtwar) ضلع میں کئی گھروں اور گاڑیوں پر حزب المجاہدین کے پوسٹر چسپاں کئے ہوئے ملے ہیں۔ ان پوسٹروں میں لڑکیوں کو ڈانس کا ویڈیو سوشل میڈیا (Social Media) پر پوسٹ نہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پوسٹر میں عام لوگوں کو بھی پولیس اہلکاروں (Policemen) سے دور رہنے کی وارننگ دی گئی ہے۔
لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے لگائے گئے پوسٹرمانا جارہا ہےکہ دہشت گردانہ گروپوں کی طرف سے یہ پوسٹر لوگوں میں خوف پیدا کرنے کے لئے لگوائے گئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کے زبردست آپریشن نے دہشت گردانہ گروپوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ایسے میں نئے پوسٹر کے ذریعہ اپنی موجودگی درج کروانے کی کوشش کی گئی ہے۔

جموں وکشمیر کے پولیس ڈائریکٹر (DGP) دلباغ سنگھ نے بتایا تھا کہ گزشتہ چار سالوں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے، جب دہشت گرد گروپ جوائن کرنے والوں سے زیادہ تعداد میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔
2020 بڑی کامیابی کا سالواضح رہے کہ گزشتہ جون مہینے میں جموں وکشمیر کے پولیس ڈائریکٹر (DGP) دلباغ سنگھ نے بتایا تھا کہ گزشتہ چار سالوں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے، جب دہشت گرد گروپ جوائن کرنے والوں سے زیادہ تعداد میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ دہشت گردانہ مخالف مہم کی حالیہ کامیابیوں پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 2020 سیکورٹی اہلکاروں کے لئے سب سے بڑی کامیابی والا سال بن گیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں مارے گئے حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کا ذکر کیا۔ ساتھ ہی پلوامہ جیسے حملے کی ایک سازش کو ناکام کرنے کے بارے میں بھی اطلاع دی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔