ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک بھر میں منایا جارہا ہے رنگوں کا تہوار ہولی ، صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے دی مبارکباد

Holi 2021 : رنگوں کا تہوار ہولی پیر کو کورونا وائرس کے قہر کے درمیان ملک بھر میں پورے جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ رامناتھ کووند ، نائب صدر وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم مودی سمیت ملک کی سرکردہ شخصیات نے باشندگان وطن کو ہولی کی مبارکباد دی ہے ۔

  • Share this:
ملک بھر میں منایا جارہا ہے رنگوں کا تہوار ہولی ، صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے دی مبارکباد
ملک بھر میں منایا جارہا ہے رنگوں کا تہوار ہولی ، صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے دی مبارکباد

نئی دہلی : رنگوں کا تہوار ہولی پیر کو کورونا وائرس کے قہر کے درمیان ملک بھر میں پورے جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ رامناتھ کووند ، نائب صدر وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم مودی سمیت ملک کی سرکردہ شخصیات نے باشندگان وطن کو ہولی کی مبارکباد دی ہے ۔


صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے باشندگان وطن کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ، جس میں انہوں نے لکھا : ہولی کے موقع پر سبھی باشندگان وطن کو مبارکباد ۔ رنگوں کا تہوار ہولی ، سماجی ہم آہنگی کا تہوار ہے اور لوگوں کی زندگی میں خوشی اور جوش و خروش کا ماحول ہے ۔



وہیں نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر وطن کے باشندوں کو مبارکباد دی ۔ ایم وینکیا نائیڈو نے آج یہاں جاری ہونے والے ایک پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر اس تہوار کو مکمل احتیاط سے منایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ "تمام باشندگان وطن کو ہولی کی مبارکباد! رنگوں کا یہ تہوار آپ اور آپ کے اہل و عیال کی زندگیوں میں ہم آہنگی، امن و شانتی، صحت، تعلیم اور خوشحالی لائے"۔


ایک دوسری ٹویٹ میں نائب صدر نائیڈو نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر حکومت کی طرف سے بتائی جانے والی تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ رہیں ۔


دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز بدی پر نیکی کی جیت کی علامت ہولی تہوار کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ "آپ سب کو ہولی بہت مبارک ہو۔ خوشی و مسرت، جوش و لطف اندوزی کا یہ تہوار ہر شخص کی زندگی میں نیا ​​جوش و جذبہ پیدا کرے"۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 29, 2021 11:07 AM IST