உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Visiting Places for Holi 2022: اگر دیکھنا ہو ہولی کا شاندار جشن تو ان مقامات پر منائیں تہوار

    Visiting Places for Holi 2022: اگر دیکھنا ہو ہولی کا شاندار جشن تو ان مقامات پر منائیں تہوار

    Visiting Places for Holi 2022: اگر دیکھنا ہو ہولی کا شاندار جشن تو ان مقامات پر منائیں تہوار

    Visiting Places for Holi: آپ مختلف طریقوں سے ہولی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے خاندان کے ساتھ ہولی کھیلنا پسند کرتے ہیں تو کچھ لوگ دوستوں کے ساتھ موج مستی کر کے ہولی مناتے ہیں۔ وہیں کچھ لوگوں کو سفر کرنے کا شوق ہوتا ہے ۔ ایسے میں اگر آپ بھی ہولی کے دن کہیں اور ہولی منانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ملک کے چند بہترین مقامات کا سفر کرکے آپ اپنی ہولی کو یادگار بنا سکتا ہے۔

    • Share this:
      Visiting Places for Holi: آپ مختلف طریقوں سے ہولی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے خاندان کے ساتھ ہولی کھیلنا پسند کرتے ہیں تو کچھ لوگ دوستوں کے ساتھ موج مستی کر کے ہولی مناتے ہیں۔ وہیں کچھ لوگوں کو سفر کرنے کا شوق ہوتا ہے ۔ ایسے میں اگر آپ بھی ہولی کے دن کہیں اور ہولی منانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ملک کے چند بہترین مقامات کا سفر کرکے آپ اپنی ہولی کو یادگار بنا سکتا ہے۔ دراصل ہندوستان کو تنوع کا ملک کہا جاتا ہے۔ تمام تیج تہوار ملک کے کونے کونے میں منفرد انداز میں منائے جاتے ہیں۔ اس فہرست میں ہولی کا نام بھی شامل ہے۔ کشمیر سے کنیا کماری تک ملک بھر میں ہولی الگ الگ طریقوں سے کھیلی جاتی ہے۔ ایسے میں آپ ہولی کے دوران ان جگہوں کا سفر کرکے شاندار تجربات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  پون سنگھ اور اسمرتی سنہا کا ایک اور ہولی دھماکہ، ویڈیو دیکھ کر ہوجائیں گے مدہوش


      متھرا، اتر پردیش

      متھرا اور ورنداون ہولی کے لئے مشہور ہیں۔ ہولی کا تہوار یہاں تقریباً 12 دنوں تک منایا جاتا ہے۔ یہاں ہولی ہر روز الگ الگ شکلوں میں کھیلی جاتی ہے۔ پھولوں کی ہولی، لڈو کی ہولی اور رنگوں کی ہولی یہاں کافی مشہور ہے۔

      برسانا، اتر پردیش

      بارسانا ، متھرا سے تھوڑے فاصلے پر واقع ہے۔ ہولی کا تہوار یہاں تین دنوں تک منایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بارسانا کی لٹھ مار ہولی سیاحوں میں کافی مشہور ہے۔

      شانتی نکیتن، مغربی بنگال

      بنگال کی درگا پوجا کے علاوہ یہاں واقع شانتی نکیتن کی ہولی بھی کافی مشہور ہے۔ اگر آپ بہت مذہبی خیالات کے حامل انسان ہیں تو یہ ہولی آپ کے لیے بہترین ثابت ہو سکتی ہے۔ ہولی کے موقع پر یہاں بہت سے ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پریاگ راج میں چھایا 'وزیر اعظم مودی کا ماسک'، بچوں میں بڑھی ڈیمانڈ، جانئے کیوں


      آنند پور صاحب، پنجاب

      آپ سب نے آنند پور صاحب کا نام تو سنا ہی ہوگا۔ جی ہاں، ہولی کا تہوار یہاں منفرد انداز میں منایا جاتا ہے۔ ہولی کے دن یہاں بہت سے لوگ مارشل آرٹس، قلابازی اور مختلف کرتب دکھاتے نظر آتے ہیں ۔

      ادے پور، راجستھان

      راجستھان کا ادے پور، جسے جھیلوں کے شہر کے نام سے جانا جاتا ہے، ہولی منانے کے لئے بھی مشہور ہے۔ یہاں کی ہولی آپ کو شاہی تجربات کا احساس دلا سکتی ہے۔ ہولی کے موقع پر یہاں کئی بڑے پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔

      قومی راجدھانی دہلی

      دہلی نہ صرف دل والوں کے لئے بلکہ ہولی کھیلنے والوں کے لیے بھی بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ ہولی کے دن جہاں دہلی کی سڑکیں لذیذ پکوانوں سے بھر جاتی ہیں تو وہیں گلیوں میں اڑتے رنگ اور ہر طرف دھوئیں ہولی کی خوشیوں کو دوبالا کردیتے ہیں ۔

      ہمپی، کرناٹک

      ہمپی ایک تاریخی شہر ہے۔ وہیں جنوبی ہندوستان میں ہولی کی سب سے بڑی شروعات بھی اسی شہر میں کی جاتی ہے۔ یہاں ہولی میں جنوبی ہندوستان کی تہذیب کا ایک شاندار لمس دیکھنے کو ملتا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: