اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Holi 2022:پریاگ راج میں چھایا 'وزیر اعظم مودی کا ماسک'، بچوں میں بڑھی ڈیمانڈ، جانئے کیوں

    Happy Holi 2022: اترپردیش اسمبلی الیکشن 2022 میں بی جے پی کی جیت کا رنگ اب بازاروں میں بھی نظر آنے لگا ہے۔ ہولی کا تہوار کچھ ہی دنوں میں آنے والا ہے اور ایسے میں ریاست کے بازار بی جے پی کے رنگ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

    • Share this:
      پریاگ راج : اترپردیش اسمبلی الیکشن 2022 میں بی جے پی کی جیت کا رنگ اب بازاروں میں بھی نظر آنے لگا ہے۔ ہولی کا تہوار کچھ ہی دنوں میں آنے والا ہے اور ایسے میں ریاست کے بازار بی جے پی کے رنگ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ وزیر اعطم مودی ماسک، گلال اور پچکاری اتر پردیش کے پریاگ راج کے بازاروں میں کافی زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔ 'پی ایم مودی ماسک' لوگوں کے ذریعہ سب سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور اس کی کافی مانگ بھی ہے۔ ایک دکاندار کے مطابق مودی ماسک کی مانگ زیادہ ہے اور اس کی فروخت بھی اچھی ہے۔ پچھلے دو سالوں کے برعکس اس مرتبہ کاروبار اچھا چل رہا ہے۔ بتادیں کہ اس سال ہولی کا تہوار 18 مارچ کو منایا جائے گا ۔

      یہ بھی پڑھئے : اگر دیکھنا ہو ہولی کا شاندار جشن تو ان مقامات پر منائیں تہوار

      دراصل کورونا کی وجہ سے لوگ دو سال سے ہولی کا تہوار کھلے عام نہیں منا پا رہے تھے ۔ ہولی کا تہوار دو سال سے سخت پابندیوں کے درمیان منایا جارہا تھا ، لیکن کورونا کے کم کیسز کی وجہ سے اس سال یہ تہوار دھوم دھام سے منایا جائے گا۔

      ساتھ ہی ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج بھی حال ہی میں آئے ہیں ، جس میں بی جے پی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپس آئی ہے۔ ایسے میں پریاگ راج کے بازاروں میں خاص قسم کی پچکاریاں اور ماسک فروخت ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے ماسک اور پچکاری بچے اور لوگ بہت زیادہ خرید رہے ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے :  پون سنگھ اور اسمرتی سنہا کا ایک اور ہولی دھماکہ، ویڈیو دیکھ کر ہوجائیں گے مدہوش

      قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے متھرا اور ورنداون میں ہولی زبردست انداز میں کھیلی جاتی ہے۔ ہر جگہ ہولی کا تہوار صرف 1 دن منایا جاتا ہے لیکن برج ہولی ، رنگ والی ہولی سے 1 ہفتہ پہلے شروع ہوتی ہے۔ ورنداون کے بانکے بہاری مندر اور متھرا کے دوارکادھیش مندر میں، عقیدت مند لوگ بھگوان کرشن کے درشن کرتے ہوئے پانی والے رنگوں اور گلال سے ہولی کھیلتے ہیں۔

      وہیں لٹھ مار ہولی بارسانا میں کھیلی جاتی ہے۔ اس علاقے کی خواتین لاٹھیوں سے مردوں پر حملہ کرتی ہیں اور مرد ڈھال سے اپنی حفاظت کرتے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: