உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی میں امت شاہ نے کہا- اترپردیش میں مافیا اب دوربین سے بھی نظر نہیں آتے

    یوپی میں امت شاہ نے کہا- اترپردیش میں مافیا اب دوربین سے بھی نظر نہیں آتے

    یوپی میں امت شاہ نے کہا- اترپردیش میں مافیا اب دوربین سے بھی نظر نہیں آتے

    UP Election 2022: اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کی حکمت عملی اور تیاریوں پر تبادلہ خیال کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) جمعہ کو لکھنو پہنچے۔ انہوں نے بی جے پی کی ممبرسازی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے امن و امان کا بیڑا غرق کر رکھا تھا جبکہ آج یوپی میں ترقی کی لہر ہے اور مافیا اور ناپسندیدہ عناصر دوربین سے بھی نظر نہیں آتے۔

    • Share this:
      لکھنئو: اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 (Uttar Pradesh Assembly Election 2022) میں ایک بار پھر اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے امن و امان کا بیڑا غرق کر رکھا تھا جبکہ آج یوپی میں ترقی کی لہر ہے اور مافیا اور ناپسندیدہ عناصر دوربین سے بھی نظر نہیں آتے۔ ڈیفنس ایکسپو گراؤنڈ ورنداون یوجنا میں 'میرا پریوار-بھاجپا پریوار' کی رکنیت مہم کا آغاز کرتے ہوئے امت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ ریاست کی یوگی حکومت نے اپنے اب تک کے دور میں 90 فیصد وعدوں کو پورا کیا ہے اور بقیہ وعدہ دو ماہ میں صد فیصد پورا کرلیا جائے گا۔
      وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یوپی میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کا کھیل برسوں جاری رہا۔ یہاں امن و امان کی حالت دیکھ کر ان کا خون کھولتا تھا۔ کیرانہ سے لوگ نقل مکانی کرگئے، لیکن آج خود نقل مکانی کرانے والے نقل مکانی کرگئے۔ مافیا اب دور بین سے بھی نظر نہیں آتا۔ یہ تبدیلی صرف بی جے پی ہی کرسکتی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہرکیا کہ یوپی 2022 میں دوبارہ 2017 کو دہراتے ہوئے 300 کو عبور کرنے کا ہدف حاصل کرے گی۔
      امت شاہ نے کہا، "یوپی نے دو بار مہربانی کی، تب مرکز میں حکومت بنی، اس کا سہرا یوپی کے عظیم لوگوں کے سر جاتا ہے۔ مودی جی آپ کے ووٹ کی قیمت کو تین گنا کرکے واپس کرتےہیں۔ انہوں نے کہا، ’’کسی کو امید تھی کہ یوپی میں مندر بنے گا، لیکن اب بن گیا۔ اکھلیش کہتے تھے کہ مندر بنائیں گے، لیکن تاریخ نہیں بتائیں گے، لیکن اکھلیش بابو مندر کی بنیاد بھی پڑگئی آپ تو پانچ ہزار روپئے عطیہ بھی نہیں دے پائے۔ کشمیر میں بھی 370 ہٹانا ایک خواب تھا، لیکن 2019 میں یہ خواب بھی پورا ہوگیا۔


      امت شاہ نے کہا کہ آج میں یہاں بی جے پی کی ممبرسازی پروگرام کا آغاز کرانے آیا ہوں، آج میں یہاں آیا ہوں تو آپ ضرور یاد دلانا چاہوں گا کہ یہ بابا وشو ناتھ اور بھگوان رام، کرشن، بھگوان بدھ، مہاراجا سہیل دیو اور کبیر کی سرزمین ہے۔ بی جے پی نے یوپی کو اس کی پہچان دلانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے یوپی کو بہت آگے لے جانے کا کام کیا ہے۔ بی جے پی نے پہلی بار ثابت کیا ہے کہ حکومتیں فیملی کے لئے نہیں غریب سے غریب شخص کے لئے ہوتی ہیں۔ بی جے پی نے اترپردیش کو اپنی پہچان واپس دلانے کا کام کیا ہے۔ بی جے پی نے اترپردیش کو ملک کی سب سے اہم ریاست بننے کی سمت میں بہت آگے لے جانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو جی یہ حساب اترپردیش کی عوام کو دے دیجئے کہ گزشتہ 5 سال میں آپ بیرون ممالک کتنے دن رہے؟ گزشتہ دنوں کورونا آیا، یوپی میں سیلاب آیا، آپ کہاں تھے؟ اس کا حساب دے دیجئے۔ ان لوگوں نے اقتدار کے لئے، فیملی کے لئے اور اپنی ذات کے لئے کیا ہے، اس کے علاوہ کسی کے لئے اقتدار نہیں کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: