ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان - چین سرحدی تنازعہ: امت شاہ کا کانگریس پر حملہ، کہا- 1962 سے آج تک ہو جائے دو دو ہاتھ

کانگریس کے سبھی الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دونوں جنگ جیتنے جا رہا ہے۔

  • Share this:
ہندوستان - چین سرحدی تنازعہ: امت شاہ کا کانگریس پر حملہ، کہا- 1962 سے آج تک ہو جائے دو دو ہاتھ
ہندوستان - چین سرحدی تنازعہ: امت شاہ کا کانگریس پر حملہ

نئی دہلی: مشرقی لداخ کی گلوان وادی (Galwan Valley Face off) میں 15 جون کی رات ہندوستان (India) اور چین (China) کے فوجیوں کے درمیان ہوئے پُرتشدد جھڑپ (India-China Dispute) میں شہید ہوئے 20 ہندوستانی فوجیوں کی شہات پر کانگریس مسلسل مرکزی حکومت پر حملہ آور ہے۔ کانگریس کے سبھی الزامات کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دونوں جنگ جیت رہا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کورونا کی جنگ کے ساتھ ہی مشرقی لداخ میں اصل کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر بڑھتی کشیدگی کی جنگ بھی جلد جیتے گا۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیئے انٹرویو میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ہم ہر موضوع پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ چلنے والا ہے اور اگر کسی کو سرحدی تنازعہ پر بحث کرنی ہے تو آئیے، ہم بحث کریں گے۔ 1962 سے آج تک دو دو ہاتھ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بحث سے نہیں ڈرتا ہے، لیکن جب ملک کے جوان جدوجہد کر رہے ہیں، حکومت اسٹینڈ لے کر کوئی ٹھوس قدم اٹھا رہی ہے، اس وقت ایسا کوئی بھی بیان نہیں دینا چاہئے جس سے پاکستان اور چین کو خوشی ملے۔


 




وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کورونا وائرس کے خلاف اچھی لڑائی لڑ رہی ہے۔ میں راہل گاندھی کو کسی بھی طرح کا کوئی مشورہ نہیں دے سکتا۔ راہل گاندھی کو مشورہ دینے کا کام ان کی پارٹی کا ہے۔ کچھ لوگ ’تجسس’ میں ہیں، وہ صحیح چیزوں کو بھی غلط دیکھتے ہیں۔ ہندوستان نے کورونا کے خلاف بہترین جدوجہد کی اور ہمارے اعدادوشمار دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں۔

 



امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ سے لڑنے کے اہل ہیں، لیکن یہ دیکھ کر کافی دکھ ہوتا ہے کہ اتنی بڑی پارٹی کے سابق صدر ایسی اوچھی سیاست کرتے ہیں۔ امت شاہ نے سرینڈر مودی والے ٹوئٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا، کانگریس اور راہل گاندھی کو خود اس بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان میں راہل گاندھی کی طرف کی جا رہی بات کو پاکستان اور چین کے لوگ ہیش ٹیگ بناکر استعمال کر رہےہیں۔ کانگریس پارٹی کو اس بارے میں بھی سوچنا چاہئے کہ ان کی پارٹی کے لیڈر کا بیان چین اور پاکستان کو بڑھاوا دیتا ہے۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب بحران کو وقت ہو۔
First published: Jun 28, 2020 02:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading