ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر داخلہ امت شاہ کا آج 56 واں یو پیدائش ، وزیر اعظم سمیت سیاسی لیڈروں نے دی مبارکباد

Home Minister Amit shah Birthday : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم مودی ، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، مرکزی وزیر نتن گڈکری سمیت کئی سینئر لیڈروں نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔

  • Share this:
وزیر داخلہ امت شاہ کا آج 56 واں یو پیدائش ، وزیر اعظم سمیت سیاسی لیڈروں نے دی مبارکباد
وزیر داخلہ امت شاہ کا آج 56 واں یو پیدائش ، وزیر اعظم سمیت سیاسی لیڈروں نے دی مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سابق صدر امت شاہ کا آج یوم پیدائش ہے ۔ امت شاہ کی الیکشن مینجمنٹ قابلیت کی وجہ سے انہیں چانکیہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ بی جے پی کی تاریخ میں جب سے امت شاہ کو پارٹی  کی قیادت ملی ہے ، اس کا سنہرا دور رہا ہے ۔ امت کی پیدائش 22 اکتوبر 1964 کو ممبئی میں ہوئی تھی ۔ مرکزی وزیر داخلہ کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم مودی ، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، مرکزی وزیر نتن گڈکری سمیت کئی سینئر لیڈروں نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔


وزیر اعظم مودی نے امت شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا،’’امت شاہ جی کو سالگرہ کی مبارکباد ۔ ملک کی ترقی کےلئے وہ جس جستجو اور محنت سے اپنا تعاون دے رہے ہیں ،اس کے سبھی گواہ ہیں۔ بی جےپی کو مضبوط بنانے میں بھی ان کا تعاون بہت اہم ہے۔ میں ملک کی خدمت میں لگے رہنے کےلئے ان کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘




علاوہ ازیں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی امت شاہ کو مبارکباد دی ۔



ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے امت شاہ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا : انتھک کوشسوں سے ملک کی سیکورٹی کو یقینی بنا رہے وزیر داخلہ امت شاہ جی کو یوم پیدائش پر نیک خواہشات ۔



علاوہ ازیں مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی امت شاہ کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا : ملک کے وزیر داخلہ اور کابینہ میں میرے ساتھی امت شاہ جی کو یوم پیدائش پر نیک خواہشات ۔ آپ صحت مند ہیں ایشور سے یہ پرارتھنا کرتا ہوں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 22, 2020 09:34 AM IST