امت شاہ نے راہل گاندھی کو دیا چیلنج- آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کا اعلان کریں

وزیرداخلہ امت شاہ نے راہل گاندھی کویہ اعلان کرنےکا چیلنج دیا کہ اگران کی پارٹی اقتدارمیں آتی ہے، تووہ جموں وکشمیرمیں آرٹیکل 370 کےکوبحال کریں گے۔

Oct 19, 2019 06:32 PM IST | Updated on: Oct 19, 2019 06:35 PM IST
امت شاہ نے راہل گاندھی کو دیا چیلنج- آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کا اعلان کریں

امت شاہ نے راہل گاندھی کو دیا چیلنج۔ فائل فوٹو

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سےقبل سبھی پارٹیوں نےانتخابی تشہیرمیں اپنی طاقت جھونک دی۔ نوا پورمیں این ڈی اے کےلئے ووٹ مانگ رہے مرکزی وزیرداخلہ اوربی جے پی صدرامت شاہ نے کانگریس کوآرٹیکل 370 پرجم کرگھیرا۔ انہوں نے راہل گاندھی کو یہ اعلان کرنےکا چیلنج دیا کہ اگران کی پارٹی اقتدارمیں آتی ہے، تووہ جموں وکشمیرمیں آرٹیکل 370 کوبحال کریں گے۔

مہاراشٹر کےنندورپورضلع میں ایک ریلی کوخطاب کرتے ہوئےامت شاہ نےکہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے بڑے عوامی مینڈیٹ سے دوسری باراقتدارمیں آنےکےبعد پہلا کام آرٹیکل 370 کو ختم کرنےکا کیا ہے۔  یہ آرٹیکل جموں وکشمیرکوخصوصی ریاست کا درجہ دیتا تھا۔

Loading...

کانگریس کو قومی مفاد کی کوئی فکرنہیں

امت شاہ نےمزید کہا 'خصوصی التزام کی وجہ سے پاکستان نے ریاست میں دہشت گردی کو بھڑکایا، جس میں 40 ہزارسے زیادہ لوگ مارے گئے۔ کشمیرکی ترقی رک گئی، لیکن کانگریس ان التزام کو ختم کرنے کےلئے راضی نہیں تھی۔ وہ اپنے ووٹ بینک کےلئے فکر مند تھی اوراسےقومی مفاد کی کوئی فکرنہیں تھی'۔ انہوں نےکہا 'کسی بھی وزیراعظم نے فیصلہ لینےکی ہمت نہیں دکھائی۔ مودی نے 56 انچ کے سینےکےساتھ ایسا کیا'۔

راہل گاندھی کو دیا یہ چیلنج

امت شاہ نےکہا 'راہل گاندھی کہتےہیں کہ مہاراشٹر کا آرٹیکل 370 سےکیا واسطہ ہے، میں انہیں چیلنج دیتا ہوں کہ وہ اعلان کریں کہ اگران کی پارٹی اقتدارمیں آتی ہےتوآرٹیکل 370 کےالتزام کونافذ کرے گی۔ اب بھی اسمبلی انتخابات ہونےمیں ایک دن باقی بچا ہوا ہے۔ دیکھئےگا لوگ کیسا جواب دیں گے۔ کیا آپ نہیں چاہتےکہ کشمیرہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہو'۔

Loading...