گوہاٹی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نےآسام میں قومی شہری رجسٹر(این آرسی) کی آخری فہرست میں شامل ہونےسے محروم رہنے والےلوگوں کو یقین دلایا ہےکہ کسی بھی مقامی شہری كواین آر سی سے باہرنہیں رکھا جائےگا۔ امت شاہ نےنارتھ ایسٹرن کونسل ( این ای سی) کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ یہاں این آر سی ایک مسئلہ ہے۔ بہت سے لوگ کئی طرح کے سوال اٹھا رہے ہیں۔ این آر سی کومقررہ وقت کےاندرمکمل کرلیا گیا۔ انہوں نےکہا میں کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت ملک میں کسی بھی دراندازی کرنے والوں کوبرداشت نہیں کرے گی۔
بعد میں این آرسی معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کےایک وفد سےملاقات کے دوران امت شاہ نےانہیں یقین دلایا کہ کوئی مقامی شہری این آرسی سے باہرنہیں رہےگا اورکسی بھی غیر ملکی کواس میں شامل نہیں کیا جائےگا۔ پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدررنجیت داس اور ریاستی کابینہ کے رکن ڈاکٹرہیمنت وشوشرما اورپریمل شكلا ویدیا اوردیگررہنماؤں نےاین آرسی مسئلے پرامت شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کےبعدپریمل شكلا نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ امت شاہ نےلوگوں سےاس بارے میں فکرنہ کرنےکی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا، وفد نے کئی مقامی لوگوں کے نام این آر سی کی آخری فہرست میں شامل ہونے سے محروم ہونےکا مسئلہ وزیرداخلہ کے سامنےاٹھایا۔ انہوں نےتفصیل سے ہماری باتیں سنیں اوریقین دہانی کرائی کہ کوئی بھی مقامی شہری این آر سی سے باہر نہیں رہےگا اورکوئی بھی غیرملکی اس میں شامل نہیں ہوگا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔