ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

امت شاہ کے کورونا نگیٹیو ہونے کی خبر وزارت داخلہ نے کیا مسترد، کہا- نہیں ہوا کووڈ ٹسٹ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit Shah) کی کورونا انفیکشن رپورٹ (Corona Test) نگیٹیو آنے کی خبر کو وزارت داخلہ نے مسترد کیا ہے۔

  • Share this:
امت شاہ کے کورونا نگیٹیو ہونے کی خبر وزارت داخلہ نے کیا مسترد، کہا- نہیں ہوا کووڈ ٹسٹ
وزیر داخلہ امت شاہ نے کورونا کو دی شکست، رپورٹ آئی نگیٹیو

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit Shah) کی کورونا انفیکشن رپورٹ (Corona Test) نگیٹیو آنے کی خبر کو وزارت داخلہ نے مسترد کیا ہے۔ نیوز ایجنسی نے وزارت داخلہ کے افسر کے حوالے سے بتایا کہ امت شاہ کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد ابھی کوئی کووڈ ٹسٹ نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے افسر کا یہ بیان دہلی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کے اس ٹوئٹ کے بعد آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امت شاہ کی تازہ کورونا جانچ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ دہلی بی جے پی کے سابق صدر منوج تیواری نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا تھا، ’ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کی کووڈ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے’۔ حالانکہ وزارت داخلہ کی طرف سے اس اطلاع کے بعد منوج تیواری نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔


اس سے قبل خبر آئی تھی کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کورونا وائرس کو مات دے دی ہے۔ دہلی بی جے پی کے سابق صدر اور شمال مشرقی دہلی سے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے اتوار کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ منوج تیواری نے لکھا،’’ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ جی کی کووڈ ٹیسٹ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔‘‘ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دو اگست کو کورونا انفیکشن ہونے کے بعد علاج کے لئے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ امید ہے کہ جلد ہی انہیں اسپتال سے چھٹی مل جائےگی۔




دراصل امت شاہ نے گزشتہ دنوں کورونا انفیکشن کے ہلکے اثرات دکھنے کے بعد کووڈ ٹسٹ کرایا تھا۔ انہوں نے دو اگست کو خود ٹوئٹ کرکے بتایا تھا کہ وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں، جس کے بعد انہیں راجدھانی دہلی سے متصل گڑگاوں کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے، لیکن وہ ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہو رہے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے، لیکن وہ ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہو رہے ہیں۔


اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے، لیکن وہ ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہو رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اس کے ساتھ ہی حال ہی میں ان کے رابطہ میں آئے سبھی لوگوں سے جانچ کرانے اور خود کو آئیسولیٹ کرانے کی گزارش کی تھی۔ ان کی گزارش کے بعد کئی مرکزی وزرا نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا، اور کئی نے کورونا ٹسٹ کرایا۔ ان میں مرکزی وزیر ارجن میگھاوال نے ہفتہ کے روز بتایا تھا کہ ان کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 09, 2020 01:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading