نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نیٹ 18 گروپ ایڈیٹر راہل جوشی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے۔ ہم اس سے ذرا بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ابنہوں نے کہا کہ
سبھی لوگ مانتے ہیں کہ پی او کے ہندوستان کا حصہ ہے۔ ہم اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہمارا عہد ہے کہ یہ ہندوستان کا حصہ ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیر سے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے ہٹا کر کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ بنا دیا۔ امت شاہ نے کہا کہ ملک کی عوام کا مطالبہ تھا اس لئے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے کو ختم کردیا، جس سے کشمیر کا ملک سے سیدھا جڑاو ہو۔مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال بالکل ٹھیک ہے۔ کشمیر میں دہشت گردی کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کشمیری عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مودی حکومت ہی کشمیر سے دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے لوگوں کی زندگی کے سطح کو سدھارا ہے۔ 60 سال میں لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ملا۔ انہوں نےکہا کہ مودی ون اور مودی ٹو کو الگ کرکے نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 31 کروڑ محروم لوگوں کو بینک اکاونٹ میں ڈی بی ٹی سے فائدہ ملا۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) سے متعلق کہا کہ سی اے اے کو لے کر لوگوں میں افواہ پھیلائی گئی، میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس میں ایسا کوئی بندوبست نہیں ہے جس سے کسی بھی ہندوستانی مسلمان کی شہریت جاسکتی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کو غلط طریقہ سے لوگوں کے سامنے رکھا گیا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایکسکلوزیو انٹرویو میں کہا کہ اب تک صرف حکومتیں یہ لڑائی لڑتی تھیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 130 کروڑ کی عوام یہ لڑائی لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ -19 کے سامنے کامیابی کے ساتھ لڑائی لڑنا ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) بھی لے کر آئے، جس سے تشدد میں مارے گئے لوگوں کو ہندوستان میں آشرا دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ
ہم معیشت کو بھی مضبوط کریں گے۔ 20 لاکھ کروڑ روپئے کا پیکج دیا ہے۔ ہم چتور سوریہ آتم نربھرتا کو اپنا کرکووڈ 19 وبا کے بعد ہندوستان کی معیشت کو مضبوط بنائیں گے۔ امت شاہ نے کہا کہ ہم خود مختار ہندوستان کا فارمولہ اپنا کر کورونا وائرس وبا کے بعد بھی ہندوستان کی معیشت کو مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی پالیسی کو لوگوں نے مسترد کردیا ہے۔ مرکزی حکومت نے مزدوروں کیلئے گیارہ ہزار کروڑ روپئے دیئے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کاہ کہ ہندوستان پوسٹ کووڈ-19 دنیا میں اپنا مقام آگے کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں فی لاکھ آبادی پر 12.6 لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔ 77.6 لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔ پوری دنیا کے مقابلے ہم نے اسے بہت اچھے سے کنٹرول کیا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ ان لاک 1.0: کورونا کے خلاف وزیر اعظم مودی کی قیادت میں جو حکمت عملی بنی، اس پر توسیع سے بات کروں گا۔ دیا جلاو اور گھنٹی بجاو، کورونا واریئر حوصلہ افزائی کے ساتھ وزیر اعظم مودی نے اپنے یہاں لوگوں کو حکمت عملی کے ساتھ اس کے لئے تیار کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔