امت شاہ نے بتایا - یوگی آدتیہ ناتھ کو کیوں بنایا یوپی کا وزیراعلیٰ؟

بی جے پی صدراورمرکزی وزیرامت شاہ نے اتوارکو بتایا کہ گورکھ پیٹھ کے مہنت یوگی آدتیہ ناتھ کو اترپردیش کا وزیراعلیٰ کیوں بنایا گیا؟

Jul 28, 2019 06:56 PM IST | Updated on: Jul 28, 2019 06:56 PM IST
امت شاہ نے بتایا - یوگی آدتیہ ناتھ کو کیوں بنایا یوپی کا وزیراعلیٰ؟

امت شاہ جب اس بات کا ذکر کررہے تھے تب یوگی آدتیہ ناتھ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ فائل فوٹو

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نےاتوارکوبتایا کہ گورکھ پیٹھ کےمہنت یوگی آدتیہ ناتھ کو اترپردیش کا وزیراعلیٰ کیوں بنایا گیا؟ پوسٹربوائےآدتیہ ناتھ کووزیراعلیٰ عہدے پرمنتخب کرنے کے بی جے پی کےفیصلے نے کئی لوگوں کو حیران کردیا تھا۔ سب سے بڑا سوال یہ تھا کہ جسے کوئی انتظامی تجربہ نہیں ہے، اسےملک کی سب سے بڑی ریاست کی کمان دے دی گئی ہے۔

لکھنومیں منعقدہ ایک پروگرام میں بی جے پی صدرنے یوگی آدتیہ ناتھ کووزیراعلیٰ بنانےکی بات کا ذکرکیا۔ اس دوران یوپی کےوزیراعلیٰ بھی اسٹیج پرموجود تھے۔ امت شاہ نےکہا 'کسی نےنہیں سوچا تھا کہ یوگی آدتیہ ناتھ وزیراعلیٰ بنیں گے۔ کئی لوگوں نے مجھ سےکہا کہ انہوں نےکبھی نگرپالیکا بھی نہیں چلائی۔ وہ ایک پیٹھ کےمہنت تھے'۔

Loading...

لوگوں نے کہا- کیوں دے رہے ہیں اتنی بڑی ریاست کی کمان

امت شاہ نےمزید کہا 'لوگوں نےمجھ سےکہا کہ کیوں اتنی بڑی ریاست کی کمان انہیں دے رہے ہیں۔ لیکن میں نے اوروزیراعظم نریندرمودی نے یوگی آدتیہ ناتھ کووزیراعلیٰ بنانےکا فیصلہ کرلیا۔ یوگی کام کرنے والے ہیں اورکام کرنےکےاپنے طریقے سےانہوں نے تجربہ کی کمی کو دورکردیا ہے'۔

Uttar Pradesh state chief minister Yogi Adityanath (in saffron robe) , inspects at holy sangam, confluence of Ganges, Yamuna and mythical Saraswati river, during his 2 days visit , in Allahabad on June 3,2017. (Photo by Ritesh Shukla/NurPhoto via Getty Images) Uttar Pradesh state chief minister Yogi Adityanath (in saffron robe) , inspects at holy sangam, confluence of Ganges, Yamuna and mythical Saraswati river, during his 2 days visit , in Allahabad on June 3,2017. (Photo by Ritesh Shukla/NurPhoto via Getty Images)

گورکھپورکے ایم پی کو بنایا تھا وزیراعلیٰ

واضح رہے کہ 2017 کے آغازمیں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو یوپی میں بڑی جیت ملی تھی۔ پارٹی نے الیکشن سے قبل پہلے وزیراعلیٰ کے امیدوارکا اعلان نہیں کیا تھا۔ پورا الیکشن بی جے پی وزیراعظم نریندرمودی کی ترقی کے وعدے پرلڑی اورعوام نے اس پراپنی مہربھی لگا دی۔ اس کے بعد پارٹی نےگورکھپورسے طویل وقت تک رکن پارلیمنٹ رہے یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Loading...