ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں کورونا پر امت شاہ اور کیجریوال کی میٹنگ، وزیر داخلہ نے پیر کو طلب کی کُل جماعتی میٹنگ

مرکزی حکومت نے راجدھانی دہلی میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہوئی خطرناک صورتحال سے نپٹنے کیلے دہلی حکومت کو تمام وسائل مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ اپنے پانچ سینئر حکام کی خدمت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 14, 2020 09:14 PM IST
  • Share this:
دہلی میں کورونا پر امت شاہ اور کیجریوال کی میٹنگ، وزیر داخلہ نے پیر کو طلب کی کُل جماعتی میٹنگ
دہلی میں کورونا پر امت شاہ اور کیجریوال کی میٹنگ

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے راجدھانی دہلی میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہوئی خطرناک صورتحال سے نپٹنے کیلے دہلی حکومت کو تمام وسائل مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ اپنے پانچ سینئر حکام کی خدمت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکز نے راجدھانی میں کورونا کے مریضوں کے لئے ریلوے کے 500 کوچ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ صحت محکموں کی ایک مشترکہ ٹیم کو صحت کی تیاریوں سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ کورونا انفکیشن پر لگام لگانے کے لئے آئندہ وو دن میں کورونا کی ٹیسٹنگ کو بڑھا کر دو گنا کیا جائےگا اور 6 دن بعد ٹیسٹنگ کو بڑھا کر تین گنا کرنےکا بھی اعلان کیا گیا ہے۔


مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجدھانی میں کورونا کے بڑھتے خطرے سے پیدا شدہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے آج یہاں صحت اور خاندانی فلاح و بہبو د کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، لیفٹننٹ گورنر انل بیجل،م وزیراعلی اروند کیجریوال اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا۔




امت شاہ نے کورونا کو بلائی کُل جماعتی میٹنگ

دہلی میں کورونا انفیکشن کے بے قابو حالات پر بات چیت کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔ یہ میٹنگ صبح گیارہ بجے بلائی گئی ہے۔ میٹنگ میں عام آدمی پارٹی، کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے لیڈران شامل ہوں گے۔ میٹنگ کے تعلق سے دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے کہا کہ کل صبح 11 بجے میٹنگ میں شامل ہونے کے بلایا گیا ہے۔ چودھری انل کمار نے کہا کہ دہلی کے حالات خراب ہیں۔ حکومت 80-85دن بعد جاگی۔خیر درآئے درست آئے۔ انہوں نے کہاکہ میٹنگ میں وہ جائیں گے۔

دہلی میں کورونا انفیکشن کے بے قابو حالات پر بات چیت کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔
دہلی میں کورونا انفیکشن کے بے قابو حالات پر بات چیت کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔


دوسری طرف امت شاہ نے اتوار کو دہلی میں کورونا کے حالات پر دو میٹنگیں کیں۔ پہلی صبح دہلی حکومت کے ساتھ اور شام کو دوسری تینوں میونسپل کارپوریشوں کے میئروں کے ساتھ۔۔ میئروں کے ساتھ میٹنگ میں امت شاہ کے علاوہ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، لیفٹننٹ گورنر انل بیجل، وزیراعلی اروند کیجریوال، شمالی کارپوریشن کے میئر اوتار سنگھ، جنوبی کارپوریشن کی سنیتا کانگڑا اور مشرقی کارپوریشن کی انج کمل کانت موجود تھیں۔ شمالی کارپوریشن کے میئر نے میٹنگ کے بعد میڈیا سے کہا کہ اس وقت ہماری توجہ صرف دہلی سے کووڈ۔19کا خاتمہ کرنے پر ہے۔ ہمارے اسپتال بیڈس، وینٹی لیٹر اور دیگر طبی سہولیات کورونا کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ خیال رہے کہ دہلی کورونا کے معاملہ میں ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ راجدھانی میں انفیکشن کے 38958 معاملے اور 1271 اموات ہوچکی ہیں۔
First published: Jun 14, 2020 09:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading