ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

امت شاہ نے کی لالو پرساد کی آرجے ڈی پر تنقید، کہا- لالٹین کا زمانہ گیا، اب ایل ای ڈی کا دور

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، آنے والے وقت میں بہار میں الیکشن ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ نتیش کمار کی قیادت میں دو تہائی اکثریت سے این ڈی اے جیت درج کرے گی۔

  • Share this:
امت شاہ نے کی لالو پرساد کی آرجے ڈی پر تنقید، کہا- لالٹین کا زمانہ گیا، اب ایل ای ڈی کا دور
امت شاہ نے کی لالو پرساد کی آرجے ڈی پر تنقید

نئی دہلی: کورونا وائرس وبا (Coronavirus Pandemic) کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit Shah) نے اتوار کو اپنی پارٹی کے لئے بہار میں پہلی بار ورچوئل ریلی ’بہار جن سنواد’ کو خطاب کیا۔ اس دوران امت شاہ نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران اپنی پارٹی کے لئے بہارکے عوام نے ہی جمہوریت کو قائم کرنے کا کام کیا ہے۔ اس منچ کے ذریعہ آرجے ڈی (RJD) پر طنز کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا، ‘آزادی کے 60 سالوں کے بعد بھی لوگوں کے گھروں میں بجلی نہیں تھی۔ انہیں لالٹین جلانا پڑتا تھا، لیکن اب لالٹین کا زمانہ جا چکا ہے اور ایل ای ڈی بلب (LED Bulb) کا زمانہ آگیا ہے۔


الیکشن سے نہیں ہے کوئی تعلق


امت شاہ نے کہا، ’کچھ لوگوں نے اس ریلی کو بہار کا انتخابی جلسہ کہا، میں ایسے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اس کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے’۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ’آنے والے وقت میں بہار میں الیکشن ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ نتیش کمار کی قیادت میں دو تہائی اکثریت سے این ڈی اے جیت درج کرے گی، لیکن یہ وقت سیاست کا نہیں کورونا سے لڑنے کا ہے۔ اس لئے ہمیں متحد ہو کر کورونا کے خلاف لڑائی لڑنی ہے’۔


وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، آنے والے وقت میں بہار میں الیکشن ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ نتیش کمار کی قیادت میں دو تہائی اکثریت سے این ڈی اے جیت درج کرے گی۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، آنے والے وقت میں بہار میں الیکشن ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ نتیش کمار کی قیادت میں دو تہائی اکثریت سے این ڈی اے جیت درج کرے گی۔


وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ’آنے والے وقت میں بہار میں الیکشن ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ نتیش کمار جی کی قیادت میں دو تہائی اکثریت سے این ڈی اے جیت درج کرے گی، لیکن یہ وقت سیاست کا نہیں کورونا سے لڑنے کا ہے۔ اس لئے ہمیں متحد ہوکر کورونا کے خلاف لڑائی لڑنی ہے’۔ امت شاہ نے کہا کہ جو بھی ترقی یافتہ ریاستیں ہیں ان سبھی کی بنیاد میں بہار کے مزدوروں کا پسینہ پڑا ہے۔ ساتھ ہی اپوزیشن پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ میں اپوزیشن سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے کیا کیا؟ آپ تھے کہاں؟ ہم نے لوگوں کو ٹرین سے پہنچایا، کھانا دیا، کوارنٹائن سینٹر تک پہنچایا، وہاں سہولیات دی گئیں۔
First published: Jun 07, 2020 07:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading