உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی: وزیر داخلہ امت شاہ نے BMC الیکشن کے لئے فڑنویس کے گھر اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کے ساتھ کیا غوروخوض

    وزیر داخلہ امت شاہ نے بی ایم سی الیکشن کے لئے فڑنویس کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی ہے۔

    وزیر داخلہ امت شاہ نے بی ایم سی الیکشن کے لئے فڑنویس کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی ہے۔

    BMC election in Mumbai: ممبئی میں آئندہ بی ایم سی الیکشن کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارٹی کے ایم پی، ایم ایل اے، ایم ایل سی اور کونسلروں کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ یہ میٹنگ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ممبئی: بی جے پی ممبئی میں مہانگر پالیکا الیکشن کے لئے کمر کس لی۔ اس کی تیاری کے پیش نظر آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ خود ممبئی پہنچے ہیں اور انہوں نے ریاست کے اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، ایم ایل سی اور کونسلروں کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ انہوں نے یہ میٹنگ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی رہائش گاہ پر کی ہے۔ میٹنگ میں الیکشن میں جیت یقینی بنانے کے لئے پارٹی کے نمائندوں کو احکامات دیئے ہیں۔

      ممبئی مہانگر پالیکا میں 236 سیٹیں ہیں۔ ان میں 110 سیٹوں کو عام آدمی کے لئے ریزرو کیا گیا ہے۔ تو وہی 109 سیٹوں کو خواتین کے لئے ریزرو کیا گیا ہے۔ ممبئی میں اس ماہ یا اکتوبر میں ممبئی مہانگر پالیکا یعنی بی ایم سی کا الیکشن ہونا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس کی حکومت بننے کے بعد پہلی بار بن گئے ہیں۔ امت شاہ کا یہ دورہ آئندہ بی ایم سی الیکشن کی حکمت عملی کے حساب سے کافی اہم ہے۔ بی جے پی نے اس کے لئے بڑی سطح پر تیاریاں شروع کردی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Jharkhand News: ہیمنت سورین نے ایوان میں جیتا فلور ٹسٹ، BJP اراکین اسمبلی نے کیا واک آوٹ
       یہ بھی پڑھیں۔


      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سب سے پہلے ممبئی میں لال باغچا راجا پنڈال میں پوجا ارچنا کی۔ اس کے بعد وہ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی رہائش گاہ پر گئے، جہاں بی ایم سی الیکشن کی حکومت عملی پر پارٹی لیڈران سے تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں امت شاہ نے پارٹی لیڈران کو کئی احکامات دیئے۔

      ممبئی مہانگر پالیکا میں گزشتہ کئی سالوں سے شیو سینا کا قبضہ ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے شیو سینا اور بی جے پی ساتھ مل کر الیکشن لڑتی تھیں، لیکن اس بار دونوں کی راہیں الگ الگ ہیں۔ شیوسینا سے باہر آئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس کی اولین ترجیح بی ایس پی میں قابض ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کو ہٹانا ہوگا۔ دوسری طرف، یہ الیکشن ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کے وجود کو بچانے کے لئے کافی اہم ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: