உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آسام میں بولے امت شاہ- ریاست میں کانگریس اور بدرالدین اجمل کے درانداز رائےدہندگان پر روک لگائےگی بی جے پی

    آسام میں بولے امت شاہ- ریاست میں کانگریس اور بدرالدین اجمل کے درانداز رائے دہندگان پر روک لگائے گی بی جے پی

    آسام میں بولے امت شاہ- ریاست میں کانگریس اور بدرالدین اجمل کے درانداز رائے دہندگان پر روک لگائے گی بی جے پی

    Amit shah Rally in Assam: آسام میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ’کانگریس حکومت کو اور بدرالدین اجمل کو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ سالوں تک یہاں ان کی حکومت رہی۔ آپ نے آسام کے لئے کیا کیا؟

    • Share this:
      کوکراجھار: آسام میں اس سال اپریل - مئی ماہ میں مجوزہ اسمبلی انتخابات (Assam Assembly Elections) سے قبل ریاست میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ اسمبلی انتخابات سے قبل آسام کے دور پر پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit Shah) نے آسام کے نلباڑی میں عوامی تقریب کو خطاب کیا۔ امت شاہ نے کہا، ’آسام میں کانگریس اور بدرالدین اجمل دراندازوں کے لئے سارے دروازے کھول دے گی، کیونکہ یہ ان کا ووٹ بینک ہے۔ دراندازوں کو بی جے پی کی حکومت ہی روک سکتی ہے’۔ آسام میں کانگریس اور مولانا بدرالدین اجمل دراندازوں کے لئے سارے دروازے کھول دے گی، کیونکہ یہ ان کی ووٹ بینک ہے۔ دراندازوں کو بی جے پی کی حکومت ہی روک سکتی ہے’۔ امت شاہ نے کہا، جو سالوں تک یہاں اقتدار میں رہے ہیں، میں ان کو پوچھا چاہتا ہوں کہ آپ نے آسام کی تہذیب کے لئے کیا کیا؟ ووٹ بٹورنے کے علاوہ ان لوگوں نے کچھ نہیں کیا۔

      وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آسام میں این ڈی اے حکومت نے شنکر دیو کو لازوال بنانے کے لئے قدم اٹھایا ہے۔ کانگریس کئی بار بی جے پی پر فرقہ پرست ہونے کا الزام لگاتی ہے، وہیں کانگریس کیرل میں مسلم لیگ کے ساتھ ہے اور آسام میں بدرالدین اجمل کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ کانگریس آسام کو کس سمت میں لے جائے گی؟ امت شاہ نے کہا کہ کانگریس انگریزوں کی پالیسی پر چلتی رہی۔ پھوٹ ڈالو اور راج کرو۔ کبھی آسامی، غیر آسامی، کبھی آدیواسی- غیر آدیواسی، کبھی بوڈو - غیر بوڈو۔ یہاں لوگوں کو لڑاتے لڑاتے سالوں تک آسام کا خون بہایا۔ 10 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کا خون بہا۔

      کانگریس حکومت سے پوچھے سوال؟

      امت شاہ نے کانگریس اور بدرالدین اجمل سے سوال پوچھا کہ کانگریس حکومت اور بدرالدین اجمل کی یہاں سالوں تک حکومت رہی۔ انہوں نے آسام کے لئے کیا کیا؟ 13 ویں مالیاتی کمیشن میں بی جے پی حکومت نے 1.55 لاکھ کروڑ روپئے ریاست کو دیئے۔ آسام میں ترقی کی ہوا چل رہی ہے۔ نئے راستے، اسپتال، کالج بن رہے ہیں، صنعت لگ رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں آسام میں سیلاب کی پریشانی کا حل بھی بی جے پی کی حکومت کرے گی۔

      اپریل - مئی میں ہوسکتے ہیں اسمبلی انتخابات

      آسام میں اسمبلی انتخابات اس سال اپریل - مئی میں ہونے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے آسام کے وزیر اعلیٰ سربانند سونے وال کے ذریعہ گوہاٹی پہنچنے پر امت شاہ کا استقبال کیا گیا تھا۔ گوہاٹی پہنچنے کے بعد، امت شاہ نے گوہاٹی میں مرکزی نیم فوجی دستہ کے جوانوں کے لئے آیوشمان ہیلتھ سروسز اسکیم کا افتتاح کیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: