ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کل جماعتی میٹنگ کے بعد اچانک ایل این جے پی اسپتال پہنچے امت شاہ ، چیف سکریٹری کو دی یہ بڑی ہدایت

امت شاہ نے دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کو پیر کے روز ہدایت دی ہے کہ کووڈ 19 اسپتالوں کے وارڈوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں ، جس سے انتظامات کی مناسب نگرانی ہو اور مریضوں کے مسائل بھی حل ہو سکیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 15, 2020 09:11 PM IST
  • Share this:
کل جماعتی میٹنگ کے بعد اچانک ایل این جے پی اسپتال پہنچے امت شاہ ، چیف سکریٹری کو دی یہ بڑی ہدایت
کل جماعتی میٹنگ کے بعد اچانک ایل این جے پی اسپتال پہنچے امت شاہ ، چیف سکریٹری کو دی یہ بڑی ہدایت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کو پیر کے روز ہدایت دی ہے کہ کووڈ 19 اسپتالوں کے وارڈوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں ، جس سے انتظامات کی مناسب نگرانی ہو اور مریضوں کے مسائل بھی حل ہو سکیں ۔ وزیر داخلہ شاہ نے لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال کا آج اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے اسپتال کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔


وزیر داخلہ نے وجے دیو کو کھانا سپلائی کرنے والی کینٹین کے لئے بیک اپ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ تاکہ اگر کینٹین میں کوئی متاثرپایا جاتا ہے ، تو مریضوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھانا مل سکے ۔ وزیر داخلہ شاہ نے یہ بھی ہدایت دی کہ کورونا کے مریضوں کے علاج میں سرگرم ڈاکٹروں اور نرسوں کی ذہںی اور سماجی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے ۔ اس سے یہ یقینی ہوگا کہ وہ نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ نفسیاتی طور پر وبا سے لڑنے کے لیے فٹ ہیں ۔


دہلی کے سب سے بڑے کووڈ 19 اسپتال کے طور پر نشان زد ایل این جے پی کے اسٹاف کی وزیر داخلہ نے تعریف کی ۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ لیب اور وارڈوں کا بھی جائزہ لیا ۔ وزیر داخلہ نے اسپتال کی ایمرجنسی سہولیات کے سلسلے میں اسپتال انتظامیہ کو مخصوص ہدایات دیں ۔ اس دوران رندیپ گلیریا بھی ان کے ساتھ تھے ۔ ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سریش کمار نے کہا کہ وزیر داخلہ اسپتال کے مینیجمینٹ کے کام سے بے حد خوش نظر آئے ۔ انہیں اسپتال کی سہولتوں کے بارے میں تفصیل سے معلومات دی گئیں ۔


سیاسی اختلافات کو فراموش کر تمام پارٹیاں کورونا کے خلاف لڑائی میں متحد ہوں: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کی تمام سیاسی پارٹیوں سے آج اپیل کی کہ وہ سیاست سے بالاتر ہوکر اور آپس میں متحد ہوکر کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کریں اور دارالحکومت کے عوام کے مفاد میں کام کریں ۔ وزیر داخلہ شاہ نے دہلی کی تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ کل جماعتی میٹنگ میں کہا کہ ہم سب کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں اس عالمی وبا کے خلاف مل کر لڑنا ہے ۔ تمام جماعتوں کی یکجہتی سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور دہلی کی صورتحال جلد ہی معمول پر آجائے گی ۔ میں تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان کے کارکن دہلی کے عوام کے لئے مرکزی حکومت کے فیصلوں پر آخری سطح تک عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

وزیر داخلہ نے زور دے کر کہا کہ سب کو نئے اقدامات کرکے دہلی میں کورونا کی ٹیسٹنگ بڑھانی ہوگی ۔ وزیر داخلہ نے پرزور لہجے میں کہا کہ اس وقت سیاست بازی کو فراموش کرکے تمام جماعتوں کو دہلی کے عوام کے مفاد کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے ۔ تمام پارٹیوں کی یکجہتی سے لوگوں کا اعتماد بڑھے گا اور کورونا وائرس کے خلاف اس لڑائی کو اور بھی تقویت ملے گی اور جلد ہی دہلی میں صورتحال معمول پر آجائے گی ۔
First published: Jun 15, 2020 09:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading