نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Home Minister Amit Shah) نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے کہ حکومت نے کورونا کے خلاف لڑائی کو لے کر تیاریوں میں تاخیر کی۔ نیوز 18 نیٹ ورک گروپ (News18 Network) کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی (Rahul Joshi) کو دیئے ایکسکلوزیو انٹرویو میں امت شاہ نے کہا کہ لاک ڈاون نافذ ہونے کے بعد سے ہی حکومت نے ضلع سطح پر کورونا سے لڑنے کے لئے کارکنان فوج تیار کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت گزشتہ دو ماہ سے ضلع سطح پر طبی خدمات کو بہتر بنانے میں مصروف ہے۔
تیاریوں کے بعد لیا ان لاک 1 کا فیصلہکئی لوگوں نے حکومت کے ان لاک 1 کے فیصلے پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ لوگوں کا ترک ہے کہ ابھی کورونا کا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں حکومت کا یہ فیصلہ صحیح نہیں ہے، لیکن امت شاہ نے کہا کہ ان لاک-1 کا اعلان کئی ہفتوں اور مہینوں کی تیاریوں کے بعد لیا گیا۔ انہوں نے کہا، ’ہم لوگ ضلع سطح پر طبی خدمات کو بہتر کرنے میں مصروف ہیں۔ شروعات یں ریاستی حکومتیں اس کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں تھی۔ کوارنٹائن کی سہولیات بھی ٹھیک نہیں تھی۔ ہم نے گزشتہ دو ماہ میں ساری سہولیات کھڑی کی ہیں۔ اس درمیان ہم لوگ ہوم گارڈ، پنچایت کے کارکنان اور طبی اہلکاروں کو اس وبا سے لڑنے کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ ان سبھی اقدامات کو کرنے کے بعد ہی ہم نے ان لاک 1.0 کا اعلان کیا۔
دوسرے ممالک کے مقابلے ہم بہتر حال میںوزیر داخلہ امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ جب تک اس وبا سے لڑنے کے لئے کوئی ویکسین نہیں آجاتی، تب تک لوگوں کو اس وائرس کے ساتھ جینے کے لئے سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے خلاف لڑائی میں ہندوستان دوسرے ممالک کے مقابلے بہتر کر رہا ہے۔ امت شاہ نے کہا، ’دنیا کے باقی ممالک کی طرح ہمیں بھی اس وائرس سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، لیکن اگر دوسرے ممالک سے موازنہ کیا جائے تو ہم نے کافی بہتر کام کیا ہے۔ مثال کے طور پر آپ ذرا ان اعدادوشمار کو دیکھئے- ہندوستان میں ہرایک لاکھ کی آبادی پر صرف 12.6 لوگ کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ دنیا میں ہر ایک لاکھ پر 77.6 لوگ کورونا کے شکار ہو رہے ہیں۔ امریکہ میں یہ اعدادوشمار 542 ہے۔ جرمنی میں 217، برازیل میں 195 ہے۔ اسی طرح ہمارے یہں ریکوری ریٹ بھی باقی ممالک کے مقابلے کافی بہتر ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔