உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر داخلہ امت شاہ کی سکیورٹی میں چوک پر سخت ہوئی CRPF، ممبئی پولیس کو دیا سخت پیغام

    Youtube Video

    ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے گلے میں وزارت داخلہ کا کارڈ لٹکا ہوا دیکھ کر سی آر پی ایف اہلکاروں کو شک ہوا۔ سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسر نے نیوز 18 کو بتایا کہ ہم اس واقعہ کو لے کر مہاراشٹر پولیس کو خط لکھیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai
    • Share this:
      نئی دہلی. ممبئی میں وزیر داخلہ امت شاہ کے پروگرام میں ایک شخص کے گھس جانے پر سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) نے اس سلسلے میں مہاراشٹر پولیس کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی پولیس نے آندھرا پردیش کے ایک رکن پارلیمنٹ کے پی اے کو وزیر داخلہ امیت شاہ کے قریب جانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ کی حفاظت کی ذمہ داری سی آر پی ایف کے پاس ہے۔ سی آر پی ایف کے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے پیش نظر ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ سی آر پی ایف نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کی حفاظت میں تعینات قریبی سیکورٹی ٹیم کو پہلے ہی جانکاری دے دی گئی تھی کہ کسی کو سیکورٹی حاصل ہونے والے کے قریب جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

      ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے گلے میں وزارت داخلہ کا کارڈ لٹکا ہوا دیکھ کر سی آر پی ایف اہلکاروں کو شک ہوا۔ سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسر نے نیوز 18 کو بتایا کہ ہم اس واقعہ کو لے کر مہاراشٹر پولیس کو خط لکھیں گے۔ ملزم کو سی آر پی ایف کے جوانوں نے دیکھا۔ وہ احاطے کے اندر گھومتا ہوا پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ احاطے کی سکیورٹی ریاستی پولیس کے پاس ہے اور ہم ان سے کہیں گے کہ وہ سکیورٹی والوں کو فل پروف سیکورٹی یقینی بنائیں۔





      افسر نے  سیکورٹی کی ذمہ داریوں کے بارے میں بھی بتاتے ہوئے کہا کہ جہاں تک  سکیورٹی کا سوال ہے تو وزیر داخلہ امت شاہ کے ممبئی کے دورے کے دوران ان کی سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم ہیمنت پوار اس احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا جہاں وزیر داخلہ کا پروگرام مقرر تھا لیکن کسی بھی وقت وزیر کے قریب کے علاقے میں داخل نہیں ہوا۔ سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو اس وقت شک ہوا تھا جب پوار کو سیکورٹی اہلکاروں نے وزارت داخلہ کا شناختی کارڈ پہنے ہوئے دیکھا۔ بعد میں وزیر داخلہ کے احاطے سے نکلنے کے بعد کارروائی کی گئی اور معاملہ مقامی پولیس کی جانکاری میں لایا گیا۔ احاطے کی حفاظت اور اس میں داخلے کی اجازت کا معاملہ مقامی پولیس کے پاس ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مہاراشٹر کے دھولے ضلع کے رہنے والے پوار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کئی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اس شخص نے آندھرا پردیش کے ایک رکن اسمبلی کا پی اے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: